Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1995/21-10-2026منزلِ عقاب: خود کو بدلیں، نفرتوں کو مٹائیں، عوام کو جگائیںکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1995/21-10-2026منزلِ عقاب: خود کو بدلیں، نفرتوں کو مٹائیں، عوام کو جگائیںکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمی

تمام تعلیمی اداروں کی عمارتوں کا معائنہ کرایا جائے، اراکین صوبائی اسمبلی

کوئٹہ (اے اےن اےن) رکن بلوچستان اسمبلی شیخ زرک خان مندوخیل نے پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحے کے تناظر میں صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی عمارتوں کا فوری معائنہ کرایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے قبل حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جا سکیں‘ان خیالات کا اظہار رکن بلوچستان اسمبلی و اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری ‘جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ‘رکن اسمبلی شیخ زرک خان مندخیل ،میر زابد علی ریکی اور دیگر نے الگ الگ بیا ن جاری کرتے ہوئے کیا اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم بچوں اور تدریسی عملے کی جانوں کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ پشاور میں پیش آنے والا افسوسناک واقعہ اس امر کا تقاضا کرتا ہے کہ تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی حالت کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپروائی کی گنجائش نہ چھوڑی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قائم سرکاری اور نجی سکولوں کی عمارتوں کی حالت کا جائزہ لینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حکومت متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرے کہ وہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر سکولوں کی عمارتوں، چھتوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کا معائنہ کریں اور خستہ حال عمارتوں کی فوری نشاندہی کریں اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ جن تعلیمی اداروں کی عمارتیں خطرناک قرار دی جائیں، ان کی مرمت اور بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں، جبکہ بچوں اور اساتذہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری انتظامات کیے جائیں۔ کسی بھی ممکنہ حادثے کے بعد اقدامات کرنے کے بجائے بروقت حفاظتی اقدامات کرنا زیادہ ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ طلبہ کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنا بھی ناگزیر ہے۔ حکومت بلوچستان کو چاہیے کہ اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھتے ہوئے تمام تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی حفاظت یقینی بنائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *