Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

آواران کی بیٹی اقصیٰ میروانی نے عالمی اعزاز جیت لیا، ایف اے او 100 ویمن ہیروز ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا

آواران کی بیٹی اقصیٰ میروانی نے اٹلی کے شہر روم میں عالمی اعزاز حاصل کرلیا، ایف اے او 100 ویمن ہیروز ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا

حب: (رپورٹ: ابوبکر دانش میروانی)اماں نعیمہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین پرسن بلوچستان کے ضلع آواران سے تعلق رکھنے والی اقصیٰ میروانی نے اٹلی کے شہر روم میں منعقدہ عالمی سطح کے اعزازات میں ایف اے او (FAO) 100 ویمن ہیروز ایوارڈ 2026 حاصل کرکے بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کردیا۔ یہ اعزاز دیہی ترقی اور زرعی و غذائی نظام میں خواتین کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
ایوارڈ حاصل کرنے والی اقصیٰ میروانی نے اپنی اس کامیابی کو اپنے والدین، آواران، بلوچستان اور پاکستان کے نام کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز محض ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ ان کے آبائی علاقے، ثقافت اور بلوچستان کی باہمت خواتین کی جدوجہد کا اعتراف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے والدین کی دعاؤں، قربانیوں، رہنمائی اور بھرپور تعاون نے انہیں اس مقام تک پہنچانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق آج حاصل ہونے والی کامیابی والدین کی محبت، تربیت اور ان کے اعتماد کا نتیجہ ہے، اس لیے یہ اعزاز ان کے والدین کا بھی ہے۔
اقصیٰ میروانی نے عالمی تقریب میں بلوچستان کے خوبصورت روایتی لباس بلوچی دُوچ زیب تن کرکے اپنی ثقافت، روایات اور قومی شناخت کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اس موقع پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے بڑے اعزاز اور سعادت کی بات ہے۔
انہوں نے ایف اے او اور ایف اے او پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اداروں نے دیہی خواتین کی خدمات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور ان کی آواز کو مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس عالمی اعزاز کو آواران، بلوچستان اور پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ یہ کامیابی خواتین کی صلاحیتوں، محنت اور دیہی ترقی میں ان کے کردار کو اجاگر کرنے کی اہمیت کو بھی نمایاں کرتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *