Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

عوام کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے، آٹے کی قیمتوں میں من مانا اضافہ برداشت نہیں کریں گے، ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت شہر میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، محکمہ خوراک اور محکمہ صنعت کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں آٹے کی حالیہ قیمتوں، مارکیٹ کی صورتحال اور عوام کو مناسب نرخوں پر آٹے کی فراہمی سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تمام تر تجزیے اور مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ خوراک ہر ہفتے آٹے کا سرکاری نرخنامہ جاری کرے گا، جس پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے واضح کیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ آٹے کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہفتہ وار جاری ہونے والے سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کی مسلسل نگرانی کی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو مقررہ سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *