Banner
Daily Sahafat Quetta
October 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

سکھر میں امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے شیعہ علمائے کرام کے وفد کی ایس ایس پی احمد چوہدری سے ملاقات

سکھر میں امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے شیعہ علمائے کرام کے وفد کی ایس ایس پی احمد چوہدری سے ملاقات

مختلف مکاتبِ فکر کے درمیان رواداری، بھائی چارے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ایس ایس پی احمد چوہدری

سکھر(رپورٹ اسلم سومرو)سکھر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ، مختلف مکاتبِ فکر کے درمیان رواداری اور بھائی چارے کو مضبوط بنانے سمیت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے شیعہ علمائے کرام کے ایک وفد نے ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری PSP، QPM سے ایس ایس پی آفس سکھر میں ملاقات کی، جس میں شہر کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، باہمی تعاون اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی روہڑی فہد ارشاد مغل اور ڈی آئی بی انچارج سعید احمد قاضی بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران شیعہ علمائے کرام کے وفد نے شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم بنانے، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ وفد نے اس بات پر زور دیا کہ شہر میں پُرامن ماحول برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے پولیس اور علمائے کرام کے درمیان مؤثر رابطے اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری نے وفد کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز کو غور سے سنا اور متعلقہ امور کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری نے کہا کہ سکھر پولیس شہر میں امن و امان برقرار رکھنے اور تمام مکاتبِ فکر کے درمیان مذہبی رواداری، بھائی چارے اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور معاشرے میں پُرامن ماحول کو یقینی بنانا سکھر پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے علمائے کرام اور معاشرے کے تمام ذمہ دار افراد کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پولیس اور علمائے کرام کے درمیان مؤثر رابطہ اور مشترکہ کوششیں معاشرے میں امن، استحکام، مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ایس ایس پی احمد چوہدری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سکھر پولیس شہریوں کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور تمام مکاتبِ فکر کے درمیان باہمی احترام و رواداری کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ملاقات کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس اور علمائے کرام کے درمیان رابطوں اور باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، تاکہ سکھر میں پُرامن اور سازگار ماحول برقرار رکھا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *