Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وہ شہر جہاں مرنا قانونی طور پر منع ہےاوستہ محمد: چیئرمین میر مرتضیٰ خان جمالی کی کاوشوں سے اناج منڈی کا باقاعدہ افتتاحلفظوں کا آخری گھرکاغذ کے نوٹ اور پگھلتا ہوا بچپن، ایک لاکھ کی بے بسی اور نو لاکھ کی حقیقتبلوچستان میں اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین کی موجودگی کے باوجود ان کی نمائندگی کو ترجیح نہیں دی جاتی، تانیہ بازئیبی این پی عوامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر ناشناس لہڑی کا حب پریس کلب کا دورہخصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور حقوق کے لیے کام کرنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے، سماجی کارکن عائشہ اکبرNOTICE INVITING TENDER: DPRQ/PRQ NO.2020/23-10-2026بلوچستان میں نئے صوبوں اور چھوٹے اضلاع کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، شاہد رندوہ شہر جہاں مرنا قانونی طور پر منع ہےاوستہ محمد: چیئرمین میر مرتضیٰ خان جمالی کی کاوشوں سے اناج منڈی کا باقاعدہ افتتاحلفظوں کا آخری گھرکاغذ کے نوٹ اور پگھلتا ہوا بچپن، ایک لاکھ کی بے بسی اور نو لاکھ کی حقیقتبلوچستان میں اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین کی موجودگی کے باوجود ان کی نمائندگی کو ترجیح نہیں دی جاتی، تانیہ بازئیبی این پی عوامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر ناشناس لہڑی کا حب پریس کلب کا دورہخصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور حقوق کے لیے کام کرنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے، سماجی کارکن عائشہ اکبرNOTICE INVITING TENDER: DPRQ/PRQ NO.2020/23-10-2026بلوچستان میں نئے صوبوں اور چھوٹے اضلاع کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، شاہد رند

ایچ آر سی پی اور کراچی بار کا انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق

کراچی(عباس آرائیں) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے 8 اکتوبر 2026ء کو کراچی بار ایسوسی ایشن (کے بی اے) کا دورہ کیا، جس میں ایچ آر سی پی کے چیئرپرسن اسد اقبال بٹ، کونسل ممبر سعید بلوچ، سینئر ممبر پرویز بھٹی، علی اوسات اور امر مسیح شامل تھے۔ وفد نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشد شیر اور کراچی بار ایسوسی ایشن کی ہیومن رائٹس کمیٹی کے چیئرمین مطیع اللہ گوندل اور دیگر ممبر وکلاء سے ملاقات کی، جس کے دوران ملک میں انسانی حقوق کی صورتِ حال، بنیادی حقوق کے تحفظ، قانون کی حکمرانی کے فروغ اور انصاف تک مؤثر رسائی سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشد شیر اور ہیومن رائٹس کمیٹی کے چیئرمین مطیع اللہ گوندل نے ہیومن رائٹس کمیشن کے وفد کا سندھ کی روایتی اجرک سے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی سے جنرل سیکرٹری ارشد شیر اور چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی کراچی بار ایسوسی ایشن مطیع اللہ گوندل کو انسانی حقوق کی سالانہ رپورٹ 2025ء بھی پیش کی گئی۔ ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ انسانی حقوق سے متعلق مسائل کی بہتر تفہیم، مؤثر نشاندہی اور ان کے حل کی جانب عملی پیش رفت کے لیے دونوں ادارے متعلقہ معلومات، اعداد و شمار اور ضروری ریکارڈ ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کریں گے، تاکہ باہمی رابطوں کو مضبوط بنانے، مستند معلومات کی بنیاد پر مکالمے کو فروغ دینے اور انسانی حقوق سے متعلق خدشات کے ازالے میں معاونت فراہم کی جا سکے۔ دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ، شہری آزادیوں کے احترام، قانون کی بالادستی اور بلاامتیاز انصاف کی فراہمی کے لیے قانونی و انسانی حقوق کی تنظیموں کے درمیان مؤثر رابطہ، ادارہ جاتی تعاون اور مشترکہ جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی وقار کے تحفظ اور ایک منصفانہ معاشرے کی تشکیل کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی اعتماد، ذمہ داری اور یکجہتی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ملاقات کو انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے مشترکہ کاوشوں کو آگے بڑھانے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *