Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نئے صوبوں اور چھوٹے اضلاع کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، شاہد رندسرکاری نرخوں سے زائد آٹا بیچنے والے 8 بڑے ڈیلرز گرفتار، جیل منتقلوزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردیہم کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آئے، علاقے کیلئے کام کرینگے: گورنر کے پیپی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہلسبیلہ میں مسافر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمیگوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکپنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشافتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذبلوچستان میں نئے صوبوں اور چھوٹے اضلاع کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، شاہد رندسرکاری نرخوں سے زائد آٹا بیچنے والے 8 بڑے ڈیلرز گرفتار، جیل منتقلوزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردیہم کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آئے، علاقے کیلئے کام کرینگے: گورنر کے پیپی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہلسبیلہ میں مسافر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمیگوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکپنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشافتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذ

الکرم فرینڈز پاکستان کی مرکزی کابینہ کی تقریبِ حلف برداری آستانہ عالیہ بھیرہ شریف میں منعقد

شیر گڑھ (نامہ نگار) پاکستان کی سب سے متحد اور منظم تنظیم الکرم فرینڈز پاکستان کی مرکزی کابینہ کی پروقار تقریبِ حلف برداری آستانہ عالیہ امیر السالکین بھیرہ شریف میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی، جس کی صدارت ولی عہد آستانہ عالیہ بھیرہ شریف حضرت صاحبزادہ پیر محمد نعیم الدین شاہ صاحب نے فرمائی، جبکہ نو منتخب مرکزی کابینہ سے حلف عکسِ جمالِ کرم، ابوالحسن حضرت ڈاکٹر ابوالحسن محمد شاہ صاحب نے لیا۔ تقریب میں ملک بھر سے علمائے کرام، مشائخ عظام، سادات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ الکرم فرینڈز پاکستان کی نو منتخب مرکزی کابینہ میں پروفیسر محمد جاوید اقبال کھارا مرکزی صدر، حافظ سعید احمد مرکزی سیکرٹری جنرل، سید سخاوت رضا گیلانی آزاد کشمیر مرکزی سینئر نائب صدر، زاہد فاروقی کراچی، محمد علی طاہر پنجاب، قاری زاہد شریف پنجاب، مفتی حماد ہزاروی خیبر پختونخوا، محمد خبیب جنوبی پنجاب اور عبدالمالک خجک بلوچستان نائب صدور، ڈاکٹر محمد امیر القادری سیکرٹری اطلاعات، نزاکت حسین جوائنٹ سیکرٹری، ارسلان چشتی سیالکوٹ رابطہ سیکرٹری اور احمد نصیر فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔ اس موقع پر نو منتخب مرکزی صدر پروفیسر محمد جاوید اقبال کھارا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تقرری آستانہ عالیہ امیر السالکین بھیرہ شریف کے روح رواں دیوانِ کریم حضور قبلہ پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ اور قبلہ صاحبزادہ پیر محمد نعیم الدین شاہ الازہری حفظہ اللہ تعالیٰ کے خصوصی کرم اور اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں خلوص، دیانت داری اور بھرپور محنت کے ساتھ ادا کرتے ہوئے مرکز کے وژن اور مشن کے مطابق اپنی کابینہ کے ہمراہ منظم اور مربوط ٹیم ورک کو فروغ دیں گے اور دینِ اسلام، مشنِ الکرم اور ملک و ملت کی خدمت کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر ضلعی چیئرمین ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس اوکاڑہ و صدر مرکزی پریس کلب رجسٹرڈ شیر گڑھ عمران زاہد کھوکھر نے الکرم فرینڈز پاکستان کی نو منتخب مرکزی کابینہ کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی کامیابی اس کے اتحاد، نظم و ضبط، اخلاص اور خدمتِ خلق کے جذبے میں مضمر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران دینِ اسلام کی سربلندی، اتحادِ امت، اصلاحِ معاشرہ اور فلاحِ انسانیت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور تنظیم کے مشن کو مزید وسعت دیتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت میں اہم کردار ادا کریں گے۔ تقریب کے دوران نو منتخب کابینہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا، جبکہ اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، اتحادِ امت اور الکرم فرینڈز پاکستان کی مزید ترقی و کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *