Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فورسز کے ساتھ نہ کھڑی ہونے والی ہر سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی، رانا ثنا اللہدہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے، انہیں سخت جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشلبلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کے روشن مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، وزیراعلیٰ بلوچستانپیپلز پارٹی سکھر کے نائب صدر میر دادن خان کلجی کی تعزیتی ملاقاتیں، غمزدہ خاندانوں سے اظہارِ افسوسجامعہ لورالائی کے دفتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی سرگرمیوں کو ایچ ای سی کی باضابطہ منظوری، جامعہ میں خوشی کی تقریب کا انعقادوہ شہر جہاں مرنا قانونی طور پر منع ہےپاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن کمزور ہونے کا خدشہ، آئی ایم ایفٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کا عندیہ دے دیااستنبول میں پاکستان سمیت 7 ممالک کی اہم سفارتی بیٹھک، اسحاق ڈار شرکت کریں گےدالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1 ریکارڈفورسز کے ساتھ نہ کھڑی ہونے والی ہر سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی، رانا ثنا اللہدہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے، انہیں سخت جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشلبلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کے روشن مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، وزیراعلیٰ بلوچستانپیپلز پارٹی سکھر کے نائب صدر میر دادن خان کلجی کی تعزیتی ملاقاتیں، غمزدہ خاندانوں سے اظہارِ افسوسجامعہ لورالائی کے دفتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی سرگرمیوں کو ایچ ای سی کی باضابطہ منظوری، جامعہ میں خوشی کی تقریب کا انعقادوہ شہر جہاں مرنا قانونی طور پر منع ہےپاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن کمزور ہونے کا خدشہ، آئی ایم ایفٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کا عندیہ دے دیااستنبول میں پاکستان سمیت 7 ممالک کی اہم سفارتی بیٹھک، اسحاق ڈار شرکت کریں گےدالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1 ریکارڈ

سپریم کورٹ نے ٹیکس سے متعلق 400 مقدمات ایک ماہ میں نمٹا دیے

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایک ماہ کے دوران ٹیکس سے متعلق 400 مقدمات نمٹا دیے، جبکہ سال 2024 کے صرف 23 ٹیکس کیسز زیرِ التوا رہ گئے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سائلین کو سہولت فراہم کرنے اور عدالتی نظام میں اصلاحات کے حوالے سے وکلا کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ جلد سماعت کی تمام درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جلد سماعت کی درخواستوں کی منظوری رجسٹرار دیتا ہے، تاہم درخواست کے ساتھ ٹھوس وجہ پیش کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت مقررہ فکسیشن پالیسی کے تحت ہوگی اور پالیسی سے ہٹ کر یا باری سے پہلے مقدمہ مقرر نہیں کیا جا سکتا۔ اگر کسی بینچ میں مقررہ طریقہ کار کے برخلاف مقدمہ لگایا جائے تو متعلقہ جج رجسٹرار کو طلب کر سکتا ہے۔

چیف جسٹس کے مطابق ٹیکس سے متعلق سال 2024 کے مقدمات میں نمایاں کمی آئی ہے، جبکہ اب سال 2025 اور 2026 کے ٹیکس مقدمات زیرِ التوا ہیں۔

سائلین کے لیے مفت قانونی معاونت کا آغاز

سپریم کورٹ میں سائلین کو مفت قانونی مشورے فراہم کرنے کے لیے لیگل کال سینٹر کا بھی افتتاح کیا گیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی موجودگی میں پہلے کالر محمد سلیم نے کال سینٹر کا افتتاح کیا۔

تقریب میں جسٹس شہزاد ملک، جسٹس شفیع صدیقی، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل بھی شریک ہوئے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *