Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کے روشن مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، وزیراعلیٰ بلوچستانپیپلز پارٹی سکھر کے نائب صدر میر دادن خان کلجی کی تعزیتی ملاقاتیں، غمزدہ خاندانوں سے اظہارِ افسوسجامعہ لورالائی کے دفتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی سرگرمیوں کو ایچ ای سی کی باضابطہ منظوری، جامعہ میں خوشی کی تقریب کا انعقادوہ شہر جہاں مرنا قانونی طور پر منع ہےپاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن کمزور ہونے کا خدشہ، آئی ایم ایفٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کا عندیہ دے دیااستنبول میں پاکستان سمیت 7 ممالک کی اہم سفارتی بیٹھک، اسحاق ڈار شرکت کریں گےدالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1 ریکارڈنامور ادیب و شاعر اور ‘سسٹم’ کے ایڈیٹر انچیف ناظم نواب سے بلوچستان رائٹرز گلڈ کے وفد کی اہم ملاقاتکمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ چمن، انتظامی امور میں بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور صحت عامہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہبلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کے روشن مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، وزیراعلیٰ بلوچستانپیپلز پارٹی سکھر کے نائب صدر میر دادن خان کلجی کی تعزیتی ملاقاتیں، غمزدہ خاندانوں سے اظہارِ افسوسجامعہ لورالائی کے دفتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی سرگرمیوں کو ایچ ای سی کی باضابطہ منظوری، جامعہ میں خوشی کی تقریب کا انعقادوہ شہر جہاں مرنا قانونی طور پر منع ہےپاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن کمزور ہونے کا خدشہ، آئی ایم ایفٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کا عندیہ دے دیااستنبول میں پاکستان سمیت 7 ممالک کی اہم سفارتی بیٹھک، اسحاق ڈار شرکت کریں گےدالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1 ریکارڈنامور ادیب و شاعر اور ‘سسٹم’ کے ایڈیٹر انچیف ناظم نواب سے بلوچستان رائٹرز گلڈ کے وفد کی اہم ملاقاتکمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ چمن، انتظامی امور میں بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور صحت عامہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ

سہیل آفریدی کا لانگ مارچ ’شارٹ ٹرم مارچ‘ بن چکا، جو دہشتگردوں کے حق میں ہو رہا ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے لانگ مارچ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’’شارٹ ٹرم مارچ‘‘ قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے الزام عائد کیا کہ یہ مارچ دہشت گردوں کے حق میں کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ایک جانب دہشت گردی کے واقعات پیش آ رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب سہیل آفریدی کنٹینر پر سوار ہو کر مارچ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مارچ نہ بانی پی ٹی آئی کے حق میں ہے اور نہ ہی پختون عوام کے مفاد میں۔ ان کے مطابق صوبے میں سیکیورٹی کی صورتحال تشویش ناک ہے، لیکن مارچ کے شرکا سڑکوں پر سرگرم ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز عوام کے تحفظ کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں، جبکہ سہیل آفریدی ان فورسز پر تنقید کرتے اور دہشت گردوں کے حوالے سے نرم مؤقف اختیار کرتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو ایک ’’کنٹینر باز‘‘ نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی سے متاثرہ صوبہ ہے اور وہاں کی پولیس اور عوام کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ صوبے کے عوام پی ٹی آئی کی حکومت سے نجات چاہتے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ ویڈیوز بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *