Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
تبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذفورسز کے ساتھ نہ کھڑی ہونے والی ہر سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی، رانا ثنا اللہدہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے، انہیں سخت جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشلبلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کے روشن مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، وزیراعلیٰ بلوچستانپیپلز پارٹی سکھر کے نائب صدر میر دادن خان کلجی کی تعزیتی ملاقاتیں، غمزدہ خاندانوں سے اظہارِ افسوسجامعہ لورالائی کے دفتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی سرگرمیوں کو ایچ ای سی کی باضابطہ منظوری، جامعہ میں خوشی کی تقریب کا انعقادوہ شہر جہاں مرنا قانونی طور پر منع ہےپاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن کمزور ہونے کا خدشہ، آئی ایم ایفٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کا عندیہ دے دیااستنبول میں پاکستان سمیت 7 ممالک کی اہم سفارتی بیٹھک، اسحاق ڈار شرکت کریں گےتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذفورسز کے ساتھ نہ کھڑی ہونے والی ہر سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی، رانا ثنا اللہدہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے، انہیں سخت جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشلبلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کے روشن مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، وزیراعلیٰ بلوچستانپیپلز پارٹی سکھر کے نائب صدر میر دادن خان کلجی کی تعزیتی ملاقاتیں، غمزدہ خاندانوں سے اظہارِ افسوسجامعہ لورالائی کے دفتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی سرگرمیوں کو ایچ ای سی کی باضابطہ منظوری، جامعہ میں خوشی کی تقریب کا انعقادوہ شہر جہاں مرنا قانونی طور پر منع ہےپاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن کمزور ہونے کا خدشہ، آئی ایم ایفٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کا عندیہ دے دیااستنبول میں پاکستان سمیت 7 ممالک کی اہم سفارتی بیٹھک، اسحاق ڈار شرکت کریں گے

عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو کپڑے، دوائیاں دیں، باہر جا کر کہا کچھ نہیں دیا، لاہور ہائیکورٹ

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے جیل میں ادویات، کپڑوں اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس عبہر گل خان نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے وکیل رانا مدثر عمر پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ کپڑے اور ادویات فراہم کیے گئے، لیکن باہر جا کر کہا گیا کہ کچھ نہیں دیا گیا۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود 19 روز گزرنے پر بھی مطلوبہ ادویات اور کپڑے فراہم نہیں کیے گئے۔

وکیل رانا مدثر عمر نے عدالت سے استدعا کی کہ عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو ادویات، کپڑے، کتابیں اور دیگر بنیادی ضروریات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

جسٹس عبہر گل خان نے کہا کہ مطلوبہ اشیا کی فہرست تحریری طور پر دی جائے تاکہ عدالت اسی کے مطابق حکم جاری کرسکے۔ عدالت نے واضح کیا کہ کھانے پینے کی اشیا فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، تاہم دیگر درخواستوں پر رپورٹ طلب کی جا رہی ہے۔

وکیل نے نظر بندی کے خلاف مرکزی درخواست پر بھی سماعت کی استدعا کی، جس پر عدالت نے کہا کہ پہلے ادویات اور کپڑوں کی فراہمی کا معاملہ حل کیا جائے۔

عدالت نے سہولیات سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی کے خلاف درخواستوں پر مزید کارروائی 12 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *