Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
یونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناریونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمینار

سہیل آفریدی کا پچھلی حکومت میں ‘مارچ فکسڈ ‘ سے متعلق بیان ، علی امین سیخ پا، پارٹی کے واٹس ایپ گروپ کا آڈیو میسج لیک

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے گزشتہ حکومت میں مارچ کو ’’فکسڈ‘‘ قرار دینے سے متعلق بیان پر سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور برہم ہوگئے، جبکہ پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں بھیجا گیا ان کا آڈیو پیغام لیک ہوگیا۔

لیک آڈیو پیغام میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انہوں نے ابتدا میں مذاق میں پیغام بھیجا تھا، تاہم بعد میں خیال آیا کہ یہ لیک ہوکر میڈیا پر چل سکتا ہے۔ ان کے بقول، اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ باتیں اور رویہ مناسب نہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ان کے پاس بھی بہت سی باتوں کا ریکارڈ موجود ہے اور اگر وہ سامنے لے آئے تو کئی لوگ بے نقاب ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کی خاطر خاموش ہیں، تاہم استعمال کی گئی زبان میں سنگین الزام لگایا گیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ انہیں ہر شخص کے رویے اور احسان فراموشی کا علم ہے، لیکن ہر بات کی ایک حد ہوتی ہے اور انسان کو اتنا ہی کہنا چاہیے جتنا وہ برداشت کرسکے۔

علی امین گنڈاپور نے واضح کیا کہ وہ اس طرح کی باتیں برداشت نہیں کریں گے اور متعلقہ افراد کو مشورہ دیا کہ دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *