Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نامور ادیب و شاعر اور ‘سسٹم’ کے ایڈیٹر انچیف ناظم نواب سے بلوچستان رائٹرز گلڈ کے وفد کی اہم ملاقاتکمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ چمن، انتظامی امور میں بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور صحت عامہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہضلع حب کے عوام، صنعتوں اور زرعی شعبے کو پانی کی منصفانہ اور پائیدار فراہمی یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کریں،ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خانچمن میں بلوچستان نارتھ، سندھ و بلوچستان باکسنگ چیمپئن شپ 2026ء کا انعقاد 28 سے 30 اکتوبر تک ہوگاTENDER NOTICE: DAB/AB NO.454/22-10-2026ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتنامور ادیب و شاعر اور ‘سسٹم’ کے ایڈیٹر انچیف ناظم نواب سے بلوچستان رائٹرز گلڈ کے وفد کی اہم ملاقاتکمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ چمن، انتظامی امور میں بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور صحت عامہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہضلع حب کے عوام، صنعتوں اور زرعی شعبے کو پانی کی منصفانہ اور پائیدار فراہمی یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کریں،ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خانچمن میں بلوچستان نارتھ، سندھ و بلوچستان باکسنگ چیمپئن شپ 2026ء کا انعقاد 28 سے 30 اکتوبر تک ہوگاTENDER NOTICE: DAB/AB NO.454/22-10-2026ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقات

محنت کشوں کی صحت، سلامتی اور فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، زاہد سلیم

حب(نمائندہ خصوصی)

آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل کا ضلع حب شہر کے ساحلی علاقہ گڈانی شپ ری سائیکلنگ یارڈ کا دورہ کیا صوبائی میر ظہور احمد بلیدی اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلوچستان زاہد سلیم نے انکا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق

عالمی ادارہ محنت (ILO) کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ہونگبو نے بدھ کے روز گڈانی شپ ری سائیکلنگ یارڈ کا دورہ کیا، جہاں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی میر ظہور احمد بلیدی اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات زاہد سلیم نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات زاہد سلیم نے آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل کو گڈانی شپ ری سائیکلنگ یارڈ، صنعتی سرگرمیوں، محنت کشوں کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ صحت و سلامتی، محفوظ ماحولِ کار اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔
زاہد سلیم نے حکومت بلوچستان کی جانب سے گڈانی میں صنعتی ترقی، شپ ری سائیکلنگ کے شعبے کی بہتری، محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور محفوظ و ماحول دوست ماحولِ کار کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان گڈانی شپ ری سائیکلنگ سیکٹر کو محفوظ، ماحول دوست اور پائیدار صنعتی سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر ترقی دینے کے لیے متعلقہ اداروں اور شراکت داروں کے ساتھ تعاون اور رابطہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات نے کہا کہ شپ ری سائیکلنگ کے شعبے سے وابستہ محنت کشوں کی صحت، سلامتی اور فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ گڈانی میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، محفوظ ورکنگ کنڈیشنز اور ماحول دوست صنعتی طریقہ کار کے فروغ پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ زاہد سلیم نے کہا کہ عالمی ادارہ محنت کے ساتھ تعاون، تکنیکی معاونت اور تجربات کا تبادلہ گڈانی شپ ری سائیکلنگ سیکٹر میں پیشہ ورانہ صحت و سلامتی، محنت کشوں کے حقوق اور پائیدار صنعتی طریقہ کار کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان متعلقہ اداروں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر بین الاقوامی معیارات کے مطابق محنت کشوں کے لیے محفوظ اور باوقار ماحولِ کار کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ہونگبو نے گڈانی شپ ری سائیکلنگ یارڈ میں جاری صنعتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور وہاں کام کرنے والے محنت کشوں کے ماحول، صحت و سلامتی اور دیگر متعلقہ امور سے آگاہی حاصل کی۔دورے کے دوران محفوظ اور ماحول دوست شپ ری سائیکلنگ طریقہ کار، محنت کشوں کے حقوق، پیشہ ورانہ صحت و سلامتی اور صنعتی سرگرمیوں کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دینے کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی میر ظہور احمد بلیدی اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات زاہد سلیم نے آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ گڈانی شپ ری سائیکلنگ یارڈ کا دورہ بھی کیا زاہد سلیم نے آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل کے دورہ گڈانی کو محفوظ، ذمہ دار اور پائیدار صنعتی ترقی کے لیے تعاون کو مزید فروغ دینے کا اہم موقع قرار دیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *