Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نامور ادیب و شاعر اور ‘سسٹم’ کے ایڈیٹر انچیف ناظم نواب سے بلوچستان رائٹرز گلڈ کے وفد کی اہم ملاقاتکمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ چمن، انتظامی امور میں بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور صحت عامہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہضلع حب کے عوام، صنعتوں اور زرعی شعبے کو پانی کی منصفانہ اور پائیدار فراہمی یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کریں،ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خانچمن میں بلوچستان نارتھ، سندھ و بلوچستان باکسنگ چیمپئن شپ 2026ء کا انعقاد 28 سے 30 اکتوبر تک ہوگاTENDER NOTICE: DAB/AB NO.454/22-10-2026ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتنامور ادیب و شاعر اور ‘سسٹم’ کے ایڈیٹر انچیف ناظم نواب سے بلوچستان رائٹرز گلڈ کے وفد کی اہم ملاقاتکمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ چمن، انتظامی امور میں بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور صحت عامہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہضلع حب کے عوام، صنعتوں اور زرعی شعبے کو پانی کی منصفانہ اور پائیدار فراہمی یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کریں،ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خانچمن میں بلوچستان نارتھ، سندھ و بلوچستان باکسنگ چیمپئن شپ 2026ء کا انعقاد 28 سے 30 اکتوبر تک ہوگاTENDER NOTICE: DAB/AB NO.454/22-10-2026ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقات

جے یو آئی نظریاتی کا افغان قونصل خانے کوئٹہ کا دورہ نئے جنرل قونصل کو مبارکباد

​جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے امیر مرکزیہ کےقیادت میں مرکزی صوبائی قیادت کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے کوئٹہ میں قائم اسلامی امارتِ افغانستان کے قونصلیٹ کا دورہ کیا۔ وفد میں امیرِ مرکزیہ مولانا عبدالقادر لونی، صوبائی امیر بلوچستان مولانا قاری مہر اللہ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی، صوبائی محتسب مولانا نیاز محمد اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا صالح محمد شامل تھے۔
​جے یو آئی (نظریاتی) کے وفد نے افغانستان کے نئے نامزدجنرل قونصل مولانافضل حق شاکرسے ملاقات کی اور انہیں نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔اس موقع پرسابق جنرل قونصل مولاناحبیب اللہ مولوی حمداللہ ودیگربھی موجودتھے
​ملاقات میں جے یو آئی نظریاتی کے رہنماؤں نے عالمی برادری اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان میں پیدا ہونے والے بحران پر قابو پانے کے لیے معاشی اور انسانی بنیادوں پر فوری مدد فراہم کریں۔ عالمی بینک اور دیگر بین الاقوامی ادارے افغانستان کے ترقیاتی فنڈز اور منجمد کیے گئے اثاثوں کو بلا تاخیر بحال کریں۔
​رہنماؤں نے کہا کہ ​امارتِ اسلامی افغانستان میں ترقی و استکام: افغانستان میں امن، خوشحالی، ترقی اور استحکام کے ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ اسلامی امارتِ افغانستان کی پالیسیاں کسی کے خلاف دشمنی پر مبنی نہیں ہیں، بلکہ یہ افغانستان اور تمام ہمسایہ ممالک کے لیے امن و سلامتی کی علامت ثابت ہوں گی۔
​انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اسلامی امارتِ افغانستان کو رسمی طور پر تسلیم کرے اور اس کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے۔ خطے میں پائیدار امن کی ضمانت اسی صورت میں ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ​پاک افغان تعلقات اور افہام و تفہیم: پاکستان اور افغانستان کے درمیان پائیدار امن کے لیے طاقت اور ٹکراؤ کے بجائے تمام مسائل کو افہام و تفہیم اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون، احترام اور معاشی شراکت داری وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔
​تاریخی و مذہبی رشتے: پاکستان اور افغانستان کے تعلقات صرف جغرافیائی سرحدوں تک محدود نہیں ہیں، بلکہ دونوں ممالک اسلامی اخوت، مشترکہ تاریخ، تہذیب اور ثقافت کے ناقابلِ تنسیخ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کا تصادم یا جنگ پورے خطے اور امتِ مسلمہ کے مفاد میں نہیں ہے۔ تمام متنازع مسائل کو سنجیدگی، بردباری، حکمت اور باہمی اعتماد کے ماحول میں حل کیا جانا چاہیے۔
​جے یو آئی نظریاتی کے رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ حالات کی نزاکت کا ادراک تمام اسلامی ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ امن دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو بے نقاب کیا جائے اور طاقت کے استعمال کے بجائے صرف اور صرف مذاکرات کی میز پر مسائل کا پائیدار حل نکالا جائے۔اس موقع پر افغان جنرل قونصل مولانافضل حق شاکرنےجمعیت علمااسلام نظریاتی کےرھنماوں کےرھنماوں کوخوش امدیدکہتےہوئےکہاکہ پاک افغان ایک قوم ایک مذہب سےتعلق رکھتےہیں اورپاکستان کوھم اپنادوسراگھرسمجھتےہیں اوران حالات میں ھمارےلیےدعاکریں کہ ھم ان دونوں برادرممالک میں پل کاکرداراداکرے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *