Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پیٹرولیم لیوی کے خاتمے پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیموں کا اجلاس طےبلوچستان اسمبلی میں آج سرداری نظام کے خاتمے کی اہم قرارداد پیش کی جائے گیاکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان کا بڑا فیصلہ: ملازمین کے لیے سالانہ جی پی فنڈ سلپ کی شرط ختمتحریک انصاف کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہپاکستان کی ترقی نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس بنائے بغیر ممکن نہیں، مصطفی کمالپشاور: وزیر اعظم کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس، دہشتگردی کے مکمل خاتمے پر اتفاقریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹ؛ اقرار الحسن کی درخواستِ ضمانت مستردپختونخوا؛ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا مذاکرات میں علی امین گنڈاپور کی نمائندگی کا مطالبہسکینہ عبداللہ خان کی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے ملاقات، بلوچستان کے مزدوروں کے مسائل پر گفتگواسسٹنٹ کمشنر وندر عارب وقار کا کنراج روڈ پر دورہ، دو غیر قانونی کریش پلانٹس سیلپیٹرولیم لیوی کے خاتمے پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیموں کا اجلاس طےبلوچستان اسمبلی میں آج سرداری نظام کے خاتمے کی اہم قرارداد پیش کی جائے گیاکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان کا بڑا فیصلہ: ملازمین کے لیے سالانہ جی پی فنڈ سلپ کی شرط ختمتحریک انصاف کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہپاکستان کی ترقی نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس بنائے بغیر ممکن نہیں، مصطفی کمالپشاور: وزیر اعظم کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس، دہشتگردی کے مکمل خاتمے پر اتفاقریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹ؛ اقرار الحسن کی درخواستِ ضمانت مستردپختونخوا؛ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا مذاکرات میں علی امین گنڈاپور کی نمائندگی کا مطالبہسکینہ عبداللہ خان کی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے ملاقات، بلوچستان کے مزدوروں کے مسائل پر گفتگواسسٹنٹ کمشنر وندر عارب وقار کا کنراج روڈ پر دورہ، دو غیر قانونی کریش پلانٹس سیل

سرمایہ کار بلوچستان کو ایک قابلِ اعتماد کاروباری مقام سمجھیں،بلال خان کاکڑ

بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت بلوچستان کو ترقی کے لیے کسی ایک شعبے یا ایک بڑے منصوبے پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی پوری معیشت کو متحرک کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ہمارا ہدف ایسا معاشی ماحول تشکیل دینا ہے جہاں مقامی کاروبار آگے بڑھیں، نوجوان روزگار کے بجائے روزگار پیدا کرنے کی طرف آئیں اور سرمایہ کار بلوچستان کو ایک قابلِ اعتماد کاروباری مقام سمجھیں۔ اپنے دفتر میں کاروباری شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سب سے بڑی طاقت اس کے غیر معمولی معاشی امکانات ہیں۔ معدنیات سے لے کر ساحلی معیشت، زراعت، لائیو اسٹاک، ماہی گیری، سیاحت اور ٹیکنالوجی تک ہر شعبے میں نئے کاروباری ماڈلز کی گنجائش موجود ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان امکانات کو فائلوں اور رپورٹس سے نکال کر قابلِ عمل منصوبوں میں تبدیل کیا جائے۔ بلال خان کاکڑ نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ کی ترجیح صرف سرمایہ کاری لانا نہیں بلکہ سرمایہ کاری کو کامیاب بنانا ہے۔ اس مقصد کے لیے سرمایہ کاروں کو درست معلومات، بروقت رہنمائی اور اداروں تک آسان رسائی فراہم کرنا ضروری ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *