Banner
Daily Sahafat Quetta
October 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سنگجانی جلسہ کیس؛ زرتاج گل اور عمر ایوب کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایتدہشتگردوں کی مالی معاونت؛ ملزمان کو 18، 18 سال قید، کروڑوں روپے جرمانےڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گےلورالائی میں صحت عامہ کا اہم اجلاس، بیماریوں کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی پر زورفکری یلغار سے ڈیجیٹل وار تکخیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ آج اہم آئینی مشاورت متوقعملک میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون موجود نہیں، پی ٹی اے کا عدالت میں جواببھرم باقی رہنے دیں2300 ارب کے ٹیکس بریک دیے، نجی شعبہ معاشی ترقی کی قیادت کرے، وزیراعظمسنگجانی جلسہ کیس؛ زرتاج گل اور عمر ایوب کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایتدہشتگردوں کی مالی معاونت؛ ملزمان کو 18، 18 سال قید، کروڑوں روپے جرمانےڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گےلورالائی میں صحت عامہ کا اہم اجلاس، بیماریوں کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی پر زورفکری یلغار سے ڈیجیٹل وار تکخیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ آج اہم آئینی مشاورت متوقعملک میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون موجود نہیں، پی ٹی اے کا عدالت میں جواببھرم باقی رہنے دیں2300 ارب کے ٹیکس بریک دیے، نجی شعبہ معاشی ترقی کی قیادت کرے، وزیراعظم

2300 ارب کے ٹیکس بریک دیے، نجی شعبہ معاشی ترقی کی قیادت کرے، وزیراعظم

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں 2300 ارب روپے کے ٹیکس بریک دیے ہیں، اب نجی شعبے کو ملکی معاشی ترقی کی قیادت کرنا ہوگی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے وزیر خزانہ، ان کی ٹیم، وزرا اور متعلقہ اداروں کے سربراہان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے ٹیم ورک کیا گیا، اب معیشت کو برآمدات پر مبنی ترقی کی جانب لے جانا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ صنعتی ترقی کیلئے ٹیکس میں رعایتیں دی گئی ہیں جبکہ نجی شعبے کو معاشی ترقی میں مرکزی کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق حکومت نے صنعتی اور تعمیراتی شعبوں کیلئے مراعات فراہم کی ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ امریکا اور برطانیہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک اور لندن میں سٹی بینک اور جے پی مورگن کے بینکرز نے پاکستان میں حکومتی اقدامات کو سراہا اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بہتر حالات کا اعتراف کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یورو بانڈز کے اجرا میں کامیابی حاصل کی ہے، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 21.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جبکہ ترسیلات زر میں بھی نمایاں اضافہ ہورہا ہے۔ وزیراعظم کے مطابق اب پاکستان کو برآمدات پر مبنی معاشی نمو حاصل کرنا ہوگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نمایاں ترقی کی ہے تاہم خطے کی دیگر مارکیٹوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید اصلاحات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ماضی میں مختلف صنعتوں کو دی جانے والی سبسڈی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوسکا۔

وزیراعظم نے معاشی منظرنامے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کھربوں روپے کی زمینیں واگزار کرانے پر چیئرمین نیب کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کیلئے بجٹ میں دی گئی مراعات کے نتائج سامنے آرہے ہیں اور کراچی سمیت مختلف علاقوں میں کنسٹرکشن سیکٹر میں سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ بجٹ میں 2300 ارب روپے کے ٹیکس بریک دیے گئے ہیں اور حکومت معاشی ترقی کیلئے نجی شعبے کی شمولیت بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *