Banner
Daily Sahafat Quetta
October 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1663/2-10-2026فیصل بینک صارف کے اکاؤنٹ سے تیسری بار چارجز کی وصولی پر سوالات اٹھ گئےسنگجانی جلسہ کیس؛ زرتاج گل اور عمر ایوب کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایتدہشتگردوں کی مالی معاونت؛ ملزمان کو 18، 18 سال قید، کروڑوں روپے جرمانےڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گےلورالائی میں صحت عامہ کا اہم اجلاس، بیماریوں کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی پر زورفکری یلغار سے ڈیجیٹل وار تکخیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ آج اہم آئینی مشاورت متوقعملک میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون موجود نہیں، پی ٹی اے کا عدالت میں جوابTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1663/2-10-2026فیصل بینک صارف کے اکاؤنٹ سے تیسری بار چارجز کی وصولی پر سوالات اٹھ گئےسنگجانی جلسہ کیس؛ زرتاج گل اور عمر ایوب کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایتدہشتگردوں کی مالی معاونت؛ ملزمان کو 18، 18 سال قید، کروڑوں روپے جرمانےڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گےلورالائی میں صحت عامہ کا اہم اجلاس، بیماریوں کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی پر زورفکری یلغار سے ڈیجیٹل وار تکخیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ آج اہم آئینی مشاورت متوقعملک میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون موجود نہیں، پی ٹی اے کا عدالت میں جواب

پاک فوج کی افغانستان میں فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کے ٹھکانوں پر کارروائیاں، 22 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد: وزارتِ اطلاعات کے مطابق پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں، جن میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق یہ کارروائیاں آپریشن ’’غضب لِلحق‘‘ کے تحت کی گئیں، جن میں افغانستان کے دو مقامات پر فتنۃ الخوارج، فتنۃ الہندوستان اور ان سے منسلک عناصر کے کیمپوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان کے مطابق کارروائیاں مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران ٹھکانوں میں موجود بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کیا گیا۔

وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران شہریوں کے تحفظ اور کسی بھی کولیٹرل نقصان سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ احتیاط برتی گئی۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق پاکستان کو افغانستان سے دہشت گردی کا خطرہ لاحق ہے اور افغانستان میں دہشت گردوں کے مراکز کا موجود رہنا باعثِ تشویش ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ شہریوں کی سلامتی اور تحفظ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

وزارتِ اطلاعات نے مزید کہا کہ ’’عزمِ استحکام‘‘ کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور آپریشن ’’غضب لِلحق‘‘ غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *