Banner
Daily Sahafat Quetta
October 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1663/2-10-2026فیصل بینک صارف کے اکاؤنٹ سے تیسری بار چارجز کی وصولی پر سوالات اٹھ گئےسنگجانی جلسہ کیس؛ زرتاج گل اور عمر ایوب کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایتدہشتگردوں کی مالی معاونت؛ ملزمان کو 18، 18 سال قید، کروڑوں روپے جرمانےڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گےلورالائی میں صحت عامہ کا اہم اجلاس، بیماریوں کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی پر زورفکری یلغار سے ڈیجیٹل وار تکخیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ آج اہم آئینی مشاورت متوقعملک میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون موجود نہیں، پی ٹی اے کا عدالت میں جوابTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1663/2-10-2026فیصل بینک صارف کے اکاؤنٹ سے تیسری بار چارجز کی وصولی پر سوالات اٹھ گئےسنگجانی جلسہ کیس؛ زرتاج گل اور عمر ایوب کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایتدہشتگردوں کی مالی معاونت؛ ملزمان کو 18، 18 سال قید، کروڑوں روپے جرمانےڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گےلورالائی میں صحت عامہ کا اہم اجلاس، بیماریوں کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی پر زورفکری یلغار سے ڈیجیٹل وار تکخیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ آج اہم آئینی مشاورت متوقعملک میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون موجود نہیں، پی ٹی اے کا عدالت میں جواب

معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے، وزیر خزانہ

کراچی: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت گزشتہ ڈھائی سال کے دوران دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے، جبکہ حکومت کی توجہ اب میکرو اکنامک استحکام کو پائیدار بنانے اور معیشت کو مستقل ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے مالیاتی استحکام بنیادی ضرورت ہے، تاہم اب بوم اینڈ بسٹ سائیکل کا خاتمہ اور پائیدار اقتصادی ترقی یقینی بنانا ضروری ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ وزیراعظم کے ’’اپنا گھر پروگرام‘‘ کے تحت اب تک 60 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ بینکنگ انڈسٹری کی جانب سے 340 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ ان کے مطابق اب اصل توجہ منظور شدہ قرضوں کے عملی اجرا اور سپلائی سائیڈ کو متحرک کرنے پر ہونی چاہیے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ جب وہ 29 مارچ 2024 کو پہلی مرتبہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج آئے تھے تو 100 انڈیکس تقریباً 67 ہزار پوائنٹس پر تھا، جو اب ایک لاکھ 70 ہزار کی سطح تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ 20 سال کے دوران سب سے زیادہ آئی پی اوز گزشتہ سال ہوئے، جن کی تعداد 11 رہی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں جین زی اور ملینیئلز کی شراکت 85 فیصد ریکارڈ ہوئی، جبکہ سرمایہ کاروں کی مجموعی شراکت بھی ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پہلی مرتبہ ڈسکوز کی نجکاری میں ترکیہ کے سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ حکومت کا کام نجی شعبے کو کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے اور نجی شعبے کو معاشی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کا مقصد صرف وقتی طور پر معیشت کو سہارا دینا نہیں بلکہ پائیدار ترقی کی بنیاد مضبوط کرنا ہے، کیونکہ معاشی مندی کے بعد معیشت کو دوبارہ بحال کرنا مشکل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اب ’’نئی معیشت 2.0‘‘ کی جانب بڑھنا ہوگا۔ نئی معیشت صرف کرپٹو تک محدود نہیں بلکہ اس کے وسیع تر پہلو ہیں، جن میں عالمی سروسز اور ڈیجیٹل شعبے میں پاکستان کے لیے مواقع موجود ہیں۔

وزیر خزانہ کے مطابق حکومت بانڈ مارکیٹ کو ریٹیل مارکیٹ تک وسعت دینے پر بھی کام کر رہی ہے، جبکہ کیپٹل مارکیٹس ڈویلپمنٹ کونسل اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرنے کے لیے مرتب کر رہی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *