Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستانتاجروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتا رہوں گا، گورنر بلوچستانافغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستانتاجروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتا رہوں گا، گورنر بلوچستان

نادرا انچارج گنداخہ اختر علی جمالی کی خدمات قابلِ تعریف، دور دراز علاقوں سے آنے والے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی جاری

گنداخہ (نورحسن جمالی) نادرا مرکز گنداخہ کے انچارج اختر علی جمالی اپنے ٹیم کے ہمراہ عوام کو بہتر، بروقت اور شفاف انداز میں سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور خدمات انجام دے رہے ہیں۔ نادرا مرکز پر روزانہ مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں مرد و خواتین اپنے شناختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن اور دیگر ضروری دستاویزات سے متعلق امور کے سلسلے میں پہنچتے ہیں، جن کی رہنمائی اور معاونت کے لیے نادرا عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا رہا ہے۔

عوامی حلقوں کے مطابق گنداخہ ایک وسیع علاقے پر مشتمل ہے جہاں دور دراز دیہات اور مختلف علاقوں سے شہری نادرا سے متعلق کاموں کے لیے مرکز کا رخ کرتے ہیں۔ ایسے میں نادرا انچارج اختر علی جمالی کی جانب سے سائلین کی رہنمائی، ان کے مسائل سننے اور دستیاب سہولیات کے ذریعے کام مکمل کرنے میں تعاون قابلِ تحسین ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ خصوصاً خواتین، بزرگ شہریوں اور دور دراز علاقوں سے آنے والے افراد کو نادرا کے طریقہ کار اور ضروری دستاویزات کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنا اہم خدمت ہے، جبکہ نادرا انچارج اور ان کی ٹیم سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے انہیں ممکنہ سہولت فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

شہریوں نے کہا کہ نادرا جیسے اہم ادارے میں عملے کا عوام کے ساتھ اچھا رویہ اور بروقت رہنمائی شہریوں کی مشکلات کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے نادرا انچارج اختر علی جمالی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عوام کو اسی طرح بہتر سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گنداخہ جیسے دور دراز علاقے میں نادرا مرکز کو مزید سہولیات اور ضروری وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ شہریوں کو اپنے شناختی اور دیگر نادرا سے متعلق امور کے لیے دور دراز شہروں کا سفر نہ کرنا پڑے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *