Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستانتاجروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتا رہوں گا، گورنر بلوچستانافغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستانتاجروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتا رہوں گا، گورنر بلوچستان

خواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدی

وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے جناح پیپلز میٹرو ٹرین سروس کے آغاز کو شہریوں، خصوصاً خواتین کیلئے جدید، محفوظ اور بااعتماد سفری سہولت کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ خواتین کیلئے محفوظ اور باوقار پبلک ٹرانسپورٹ کی دستیابی سے ان کی تعلیم، روزگار، کاروبار اور دیگر معاشی و سماجی سرگرمیوں میں شرکت کے مواقع بڑھتے ہیں۔ جناح پیپلز میٹرو ٹرین سروس کے ذریعے خواتین کو شہر کے مختلف علاقوں تک منظم اور بہتر سفری سہولت میسر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ سستی اور معیاری پبلک ٹرانسپورٹ شہریوں کے روزمرہ سفر کو آسان بنانے کے ساتھ وقت اور سفری اخراجات میں بھی کمی کا باعث بنتی ہے۔ خواتین کیلئے بہتر سفری سہولیات ان کی معاشی خودمختاری اور سماجی سرگرمیوں میں مؤثر شرکت کیلئے بھی اہم ہیں۔

مشیر ویمن ڈویلپمنٹ نے سینئر شہریوں اور افراد باہم معذوری کیلئے مفت سفری سہولت کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے معاشرے کے ان طبقات کی نقل و حرکت آسان ہوگی اور انہیں ضروری خدمات تک رسائی میں مدد ملے گی۔

ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ شہری ٹرانسپورٹ کے منصوبوں میں خواتین، سینئر شہریوں اور افراد باہم معذوری کی ضروریات کو مدنظر رکھنا جامع اور عوام دوست شہری ترقی کیلئے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جناح پیپلز میٹرو ٹرین سروس سے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آنے کے ساتھ کوئٹہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بھی بہتری آئے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *