Banner
Daily Sahafat Quetta
September 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کا نیدرلینڈکے سفارت خانے کا دورہنواز شریف کے نام انٹرنیشنل سول ایوارڈ منسوب کرنا قابلِ تحسین اقدام ہے، جعفر مندوخیلکوئٹہ: سابق وزیر خالق ہزارہ سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ کے ایف آئی آر میں اینٹی کرپشن عدالت سے باعزت بری ہوگئےبلوچستان میں لاپتا افراد، بدامنی اور شاہراہوں کی بندش تشویشناک ہے، عبدالمالک بلوچپی آئی او محترمہ رئیسہ عادل کا سی پی این ای سیکریٹریٹ کا دورہنوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور قیادت کے بہتر مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، درا بلوچملک سنگین معاشی و سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، حکومت مسائل حل کرے، مولانا عبدالقادر لونیبلوچستان کا بنیادی مسئلہ پسماندگی نہیں بلکہ غلط بیانیہ ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانایوارڈ سیاسی قربانیوں اور عوامی خدمت کرنے والی شخصیات کو دیا جائیگا، جمال شاہ کاکڑدرست اور بروقت معلومات عوامی اعتماد کی بنیاد ہیں، عسکر خاناپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کا نیدرلینڈکے سفارت خانے کا دورہنواز شریف کے نام انٹرنیشنل سول ایوارڈ منسوب کرنا قابلِ تحسین اقدام ہے، جعفر مندوخیلکوئٹہ: سابق وزیر خالق ہزارہ سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ کے ایف آئی آر میں اینٹی کرپشن عدالت سے باعزت بری ہوگئےبلوچستان میں لاپتا افراد، بدامنی اور شاہراہوں کی بندش تشویشناک ہے، عبدالمالک بلوچپی آئی او محترمہ رئیسہ عادل کا سی پی این ای سیکریٹریٹ کا دورہنوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور قیادت کے بہتر مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، درا بلوچملک سنگین معاشی و سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، حکومت مسائل حل کرے، مولانا عبدالقادر لونیبلوچستان کا بنیادی مسئلہ پسماندگی نہیں بلکہ غلط بیانیہ ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانایوارڈ سیاسی قربانیوں اور عوامی خدمت کرنے والی شخصیات کو دیا جائیگا، جمال شاہ کاکڑدرست اور بروقت معلومات عوامی اعتماد کی بنیاد ہیں، عسکر خان

درست اور بروقت معلومات عوامی اعتماد کی بنیاد ہیں، عسکر خان

کوئٹہ(خ ن) ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان عسکر خان نے عالمی یومِ خبر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ درست، مستند اور بروقت معلومات کی فراہمی عوام کے اعتماد کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے، جبکہ موجودہ دور میں حقائق کی تصدیق اور ذمہ دارانہ صحافت کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے اطلاعات کی ترسیل کو انتہائی تیز اور آسان بنا دیا ہے، تاہم اسی تیزی کے باعث غیر مصدقہ معلومات، افواہوں اور گمراہ کن مواد کے پھیلاو¿ کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔ ایسے ماحول میں کسی بھی اطلاع کو آگے بڑھانے سے قبل اس کے ماخذ اور صداقت کی جانچ ضروری ہے۔ عسکر خان نے کہا کہ حساس، اہم اور عوامی نوعیت کی اطلاعات کے حوالے سے مجاز سرکاری اداروں اور متعلقہ سرکاری ذرائع سے تصدیق کو بنیادی اہمیت دی جانی چاہیے۔ سرکاری اداروں کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ معلومات عوام تک درست حقائق پہنچانے کا اہم ذریعہ ہیں، تاہم خبر کی جامع تصویر کے لیے صحافتی تحقیق اور دیگر قابلِ اعتماد ذرائع سے بھی تصدیق ضروری ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان درست، مستند اور بروقت معلومات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور عوام تک حقائق پر مبنی اطلاعات پہنچانے کو اہمیت دیتی ہے۔ محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان سرکاری اداروں اور میڈیا کے درمیان مو¿ثر رابطے کے ذریعے باضابطہ معلومات کی بروقت ترسیل اور میڈیا کو مستند معلومات کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے ڈی جی پی آر نے کہا کہ موجودہ اطلاعاتی ماحول میں غلط معلومات اور گمراہ کن پروپیگنڈا کا مقابلہ مو¿ثر ابلاغ اور حقائق پر مبنی معلومات کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے۔ حکومت بلوچستان اس مقصد کے لیے بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی، حقائق کی وضاحت اور عوام تک درست معلومات پہنچانے کے عمل کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت محض اطلاعات کی ترسیل نہیں بلکہ معاشرے کو حقائق سے آگاہ کرنے کی ذمہ داری بھی ہے۔ عوام تک درست معلومات پہنچانے سے افواہوں اور غلط فہمیوں کی روک تھام کے ساتھ ساتھ اداروں اور عوام کے درمیان اعتماد بھی مضبوط ہوتا ہے۔ عسکر خان نے کہا کہ بلوچستان کے صحافیوں نے مشکل حالات میں بھی اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیے ہیں۔ جدید ابلاغی تقاضوں سے ہم آہنگ ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کے لیے میڈیا، سرکاری اداروں اور معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈی جی پی آر بلوچستان نے عالمی یومِ خبر کے موقع پر صحافتی برادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سچی، مستند اور بروقت خبر ہی عوامی اعتماد، باشعور رائے عامہ اور ایک ذمہ دار معاشرے کی بنیاد ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *