Banner
Daily Sahafat Quetta
September 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لنک شاہوانی روڈ پر ون ویلنگ کے خلاف کارروائی کی ہدایتڈیرہ بگٹی عنایت شاہ دربار پل پر مسلح افراد کی فائرنگ، 6 ایف سی اہلکار اور ڈرائیور شہیدگوٹھ محمد پناہ محمد حسنی میں بلیک ٹاپ روڈ مکمل گنداخہ: اہم ترقیاتی منصوبہ مکمل، اہل علاقہ میں خوشیکچھی، بھاگ سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن دن دھاڑے گاوں حامد بستی کے مقام پر لٹ گئی9 مئی حملہ کیس: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 افراد نامزدشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں،مولانا عبدالرحمن رفیقسکھر پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، چرس اور شراب برآمد، 2 ملزمان گرفتاربچت سکیم BISP اور ہماری خواتیندریجی میں مبینہ بینک ڈکیتی، پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگسینئر صحافی عظیم سیال کے اغوا کے خلاف روہڑی میں احتجاج، فوری بازیابی کا مطالبہلنک شاہوانی روڈ پر ون ویلنگ کے خلاف کارروائی کی ہدایتڈیرہ بگٹی عنایت شاہ دربار پل پر مسلح افراد کی فائرنگ، 6 ایف سی اہلکار اور ڈرائیور شہیدگوٹھ محمد پناہ محمد حسنی میں بلیک ٹاپ روڈ مکمل گنداخہ: اہم ترقیاتی منصوبہ مکمل، اہل علاقہ میں خوشیکچھی، بھاگ سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن دن دھاڑے گاوں حامد بستی کے مقام پر لٹ گئی9 مئی حملہ کیس: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 افراد نامزدشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں،مولانا عبدالرحمن رفیقسکھر پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، چرس اور شراب برآمد، 2 ملزمان گرفتاربچت سکیم BISP اور ہماری خواتیندریجی میں مبینہ بینک ڈکیتی، پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگسینئر صحافی عظیم سیال کے اغوا کے خلاف روہڑی میں احتجاج، فوری بازیابی کا مطالبہ

گوٹھ محمد پناہ محمد حسنی میں بلیک ٹاپ روڈ مکمل گنداخہ: اہم ترقیاتی منصوبہ مکمل، اہل علاقہ میں خوشی

گنداخہ:( نامہ نگار فریداحمد) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک بلوچستان سردارزادہ فیصل خان جمالی کے ایم پی اے فنڈز اور سردار محمد ہارون خان جمالی کی تجویز پر حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیے گئے ہیں جبکہ گوٹھ محمد پناہ محمد حسنی میں بلیک ٹاپ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا،سڑک کی تعمیر کا کام کنٹریکٹر حاجی فضل الٰہی بنگلزئی نے مکمل کیا،جبکہ منصوبے کے دوران سائیڈ انچارج منشی معشوق علی رمدانی کی نگرانی میں تعمیراتی کام سر انجام دیا گیا، اہلیان گاؤں کے مطابق تعمیر میں معیاری میٹریل استعمال کیا گیا ہے۔بلیک ٹاپ روڈ کی تکمیل پر اہلیانِ گاؤں محمد پناہ محمد حسنی،عبدالعزیز محمد عمران حسنی،حافظ نثار احمد،عبدالمجید حسنی، عبدالزاق زہری و دیگر نے سردار محمد ہارون خان جمالی اور صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بنیادی سہولیات اور ترقیاتی کاموں کے منتظر تھے۔انہوں نے کہا کہ سڑک کی عدم دستیابی کے باعث گوٹھ کے مکینوں کو آمدورفت کے سلسلے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا خصوصاً بارشوں کے دوران مشکلات میں مزید اضافہ ہوجاتا تھا۔ بلیک ٹاپ روڈ کی تعمیر سے نہ صرف آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ طلبہ، مریضوں، بزرگوں اور عام گاؤں کے لوگوں کو بھی اپنے روزمرہ امور کی انجام دہی میں سہولت میسر آئے گی،اہلیانِ گاؤں گاؤں کے رہائشیوں نے کہا کہ سردار محمد ہارون خان جمالی اور سردارزادہ فیصل خان جمالی نے گوٹھ کی عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے ایک اہم بنیادی ضرورت پوری کردی ہے، جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں اورامید ظاہر کی کہ علاقے میں دیگر بنیادی منصوبوں کی فراہمی کے لیے بھی عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *