Banner
Daily Sahafat Quetta
September 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کا بنیادی مسئلہ پسماندگی نہیں بلکہ غلط بیانیہ ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانایوارڈ سیاسی قربانیوں اور عوامی خدمت کرنے والی شخصیات کو دیا جائیگا، جمال شاہ کاکڑدرست اور بروقت معلومات عوامی اعتماد کی بنیاد ہیں، عسکر خانبلوچستان کی پہلی ماس ٹرانزٹ ٹرین جناح پیپلز ٹرین عوام کی خدمت کے لیے تیارلنک شاہوانی روڈ پر ون ویلنگ کے خلاف کارروائی کی ہدایتڈیرہ بگٹی عنایت شاہ دربار پل پر مسلح افراد کی فائرنگ، 6 ایف سی اہلکار اور ڈرائیور شہیدگوٹھ محمد پناہ محمد حسنی میں بلیک ٹاپ روڈ مکمل گنداخہ: اہم ترقیاتی منصوبہ مکمل، اہل علاقہ میں خوشیکچھی، بھاگ سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن دن دھاڑے گاوں حامد بستی کے مقام پر لٹ گئی9 مئی حملہ کیس: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 افراد نامزدشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں،مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کا بنیادی مسئلہ پسماندگی نہیں بلکہ غلط بیانیہ ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانایوارڈ سیاسی قربانیوں اور عوامی خدمت کرنے والی شخصیات کو دیا جائیگا، جمال شاہ کاکڑدرست اور بروقت معلومات عوامی اعتماد کی بنیاد ہیں، عسکر خانبلوچستان کی پہلی ماس ٹرانزٹ ٹرین جناح پیپلز ٹرین عوام کی خدمت کے لیے تیارلنک شاہوانی روڈ پر ون ویلنگ کے خلاف کارروائی کی ہدایتڈیرہ بگٹی عنایت شاہ دربار پل پر مسلح افراد کی فائرنگ، 6 ایف سی اہلکار اور ڈرائیور شہیدگوٹھ محمد پناہ محمد حسنی میں بلیک ٹاپ روڈ مکمل گنداخہ: اہم ترقیاتی منصوبہ مکمل، اہل علاقہ میں خوشیکچھی، بھاگ سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن دن دھاڑے گاوں حامد بستی کے مقام پر لٹ گئی9 مئی حملہ کیس: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 افراد نامزدشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں،مولانا عبدالرحمن رفیق

عوام کو بتایا جا رہا ہے کہ تمہاری کوئی حیثیت نہیں، سلمان اکرم راجا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ علیمہ خان کے ساتھ ہونے والے سلوک کے ذریعے عوام کو یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ ان کی کوئی حیثیت نہیں، جبکہ صرف کسی اندیشے کی بنیاد پر کسی کے بنیادی حقوق سلب کرنا انصاف کے تقاضوں کے مطابق نہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ علیمہ خان کی نظر بندی کو 9 روز گزر چکے ہیں اور ہم عدالتوں سے انصاف کی امید رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خاندان نے ایک مثال قائم کی ہے۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس کو مذاکرات کا اختیار دیا ہے، تاہم انہیں علم نہیں کہ اس وقت بیک چینل پر کوئی رابطے یا مذاکرات جاری ہیں یا نہیں۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں علیمہ خان کو جیل میں ادویات اور کپڑوں کی فراہمی جبکہ اہلخانہ اور وکلا سے ملاقات کی اجازت دینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس ابرار گل نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل رانا مدثر عمر عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈی سی لاہور کی جانب سے علیمہ خان کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اور انہیں جیل میں بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ علیمہ خان کو جیل میں ادویات اور کپڑے فراہم کرنے کے ساتھ اہلخانہ اور وکلا سے ملاقات کی اجازت دینے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے آج دوپہر 2 بجے تک رپورٹ طلب کرلی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *