Banner
Daily Sahafat Quetta
September 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کی پہلی ماس ٹرانزٹ ٹرین جناح پیپلز ٹرین عوام کی خدمت کے لیے تیارلنک شاہوانی روڈ پر ون ویلنگ کے خلاف کارروائی کی ہدایتڈیرہ بگٹی عنایت شاہ دربار پل پر مسلح افراد کی فائرنگ، 6 ایف سی اہلکار اور ڈرائیور شہیدگوٹھ محمد پناہ محمد حسنی میں بلیک ٹاپ روڈ مکمل گنداخہ: اہم ترقیاتی منصوبہ مکمل، اہل علاقہ میں خوشیکچھی، بھاگ سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن دن دھاڑے گاوں حامد بستی کے مقام پر لٹ گئی9 مئی حملہ کیس: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 افراد نامزدشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں،مولانا عبدالرحمن رفیقسکھر پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، چرس اور شراب برآمد، 2 ملزمان گرفتاربچت سکیم BISP اور ہماری خواتیندریجی میں مبینہ بینک ڈکیتی، پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگبلوچستان کی پہلی ماس ٹرانزٹ ٹرین جناح پیپلز ٹرین عوام کی خدمت کے لیے تیارلنک شاہوانی روڈ پر ون ویلنگ کے خلاف کارروائی کی ہدایتڈیرہ بگٹی عنایت شاہ دربار پل پر مسلح افراد کی فائرنگ، 6 ایف سی اہلکار اور ڈرائیور شہیدگوٹھ محمد پناہ محمد حسنی میں بلیک ٹاپ روڈ مکمل گنداخہ: اہم ترقیاتی منصوبہ مکمل، اہل علاقہ میں خوشیکچھی، بھاگ سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن دن دھاڑے گاوں حامد بستی کے مقام پر لٹ گئی9 مئی حملہ کیس: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 افراد نامزدشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں،مولانا عبدالرحمن رفیقسکھر پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، چرس اور شراب برآمد، 2 ملزمان گرفتاربچت سکیم BISP اور ہماری خواتیندریجی میں مبینہ بینک ڈکیتی، پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ

پی ٹی آئی دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں، لیکن ان کے بقول پی ٹی آئی تمام حدود پار کرچکی ہے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت پر مختلف شعبوں میں ناکامی کا الزام بھی عائد کیا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وہ اپنے اس مؤقف پر قائم ہیں کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی قیادت کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی ’بی ٹیم‘ ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام کی قیادت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے چکی ہے، جبکہ ان کے مطابق پی ٹی آئی کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ نہیں بنایا جاتا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے خیبر پختونخوا میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی موجودگی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ صوبے میں موٹر سائیکلوں تک پر نمبر پلیٹس موجود نہیں۔ ان کے بقول صوبائی حکومت جان بوجھ کر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو قانونی دائرے میں نہیں لا رہی اور ایسی گاڑیاں دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال ہوتی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں طویل عرصے سے تحریک انصاف کی حکومت ہے، تاہم صوبے کے عوام بنیادی سہولیات کے حصول کے لیے دوسرے صوبوں کا رخ کر رہے ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے صحت کے شعبے میں کیے گئے اقدامات کی تفصیلات بھی طلب کیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے خیبر پختونخوا پولیس کو جدید گاڑیاں فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی، تاہم صوبائی حکومت نے انہیں لینے سے انکار کردیا۔ ان کے مطابق حکومت کا عزم ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت پولیس کے لیے مختص فنڈز دھرنوں پر خرچ کر رہی ہے اور پولیس کو سیاسی ونگ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے کاؤنٹر ٹیررازم کے لیے این ایف سی کے تحت ملنے والے فنڈز کے استعمال کی تفصیلات بھی طلب کیں۔

بلوچستان کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی دہشت گردی کے خلاف تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *