Banner
Daily Sahafat Quetta
September 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ملگری استادان ضلع قلعہ عبداللہ کی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیلسیاست کا بے رحم بہروپیا، پشتون تاریخ کے دردناک صفحات اور قومی المیہپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزے پر مذاکرات جاریمیر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ نہ ہو سکاظالم آزاد، مظلوم خاموش اور داستان جبرہرمز کھولنے کی امید کو دھچکا، ٹرمپ کے انکار کے بعد تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زیادہ اضافہٹانک، ٹریفک پولیس کی موبائل گاڑی پر فائرنگ، 3اہلکار شہیدادب، آرٹ اور سیاستبلوچستان ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے انتخابات مکملحکومتی احکامات پر مواصلات و تعمیرات کے اقداماتملگری استادان ضلع قلعہ عبداللہ کی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیلسیاست کا بے رحم بہروپیا، پشتون تاریخ کے دردناک صفحات اور قومی المیہپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزے پر مذاکرات جاریمیر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ نہ ہو سکاظالم آزاد، مظلوم خاموش اور داستان جبرہرمز کھولنے کی امید کو دھچکا، ٹرمپ کے انکار کے بعد تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زیادہ اضافہٹانک، ٹریفک پولیس کی موبائل گاڑی پر فائرنگ، 3اہلکار شہیدادب، آرٹ اور سیاستبلوچستان ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے انتخابات مکملحکومتی احکامات پر مواصلات و تعمیرات کے اقدامات

ملگری استادان ضلع قلعہ عبداللہ کی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل

ملگری استادان ضلع قلعہ عبداللہ کی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل
قلعہ عبداللہ: باچا خان مرکز، میزئی اڈہ میں ملگری استادان بلوچستان کا ایک اہم تنظیمی اجلاس صوبائی آرگنائزر ضیاء کاکڑ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملگری استادان کے ممبر حاجی نور علی نوراچکزئی، عوامی نیشنل پارٹی ضلع قلعہ عبداللہ کے صدر ملک محمد حنیف اچکزئی، جنرل سیکریٹری جمال کاکڑ، گلستان تحصیل صدر منیر احمد کاکڑ، قلعہ عبداللہ تحصیل صدر جھانگیر شاہ کاکڑ سمیت ضلع قلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والے ملگری استادان نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس کی نظامت ممبر حاجی نور علی نوراچکزئی نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی آرگنائزر ضیاء کاکڑ نے ملگری استادان کی تنظیمی اہمیت، اغراض و مقاصد، عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ مضبوط روابط اور تنظیم کو نچلی سطح تک فعال و منظم بنانے کی ضرورت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو منظم کرکے ملگری استادان کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور بلوچستان بھر میں ممبرشپ مہم کو تیز کیا جائے گا۔
عوامی نیشنل پارٹی ضلع قلعہ عبداللہ کے صدر ملک محمد حنیف اچکزئی نے اپنے خطاب میں ملگری استادان کو یقین دلایا کہ عوامی نیشنل پارٹی ہر مرحلے پر اساتذہ کے ساتھ کھڑی رہے گی اور تنظیم کی مضبوطی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
اجلاس کے اختتام پر اتفاقِ رائے سے ملگری استادان ضلع قلعہ عبداللہ کی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی، جس کے عہدیداران درج ذیل ہیں:
ضلعی آرگنائزر: نور خان
ڈپٹی آرگنائزر: سید علی
ممبر: عبدالولی
ممبر: منیر احمد کاکڑ
ملگری استادان بلوچستان کی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے نومنتخب عہدیداران کو ممبرشپ کارڈز جاری کیے گئے، جبکہ ممبرشپ کاپی بھی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے حوالے کی گئی۔
صوبائی آرگنائزر ضیاء کاکڑ نے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی کمیٹی ضلع قلعہ عبداللہ میں ملگری استادان کو مزید فعال، منظم اور مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ممبرشپ مہم کو بھرپور انداز میں آگے بڑھائے گی۔
ضیاء کاکڑ
صوبائی آرگنائزر
ملگری استادان بلوچستان

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *