Banner
Daily Sahafat Quetta
September 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ملگری استادان ضلع قلعہ عبداللہ کی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیلسیاست کا بے رحم بہروپیا، پشتون تاریخ کے دردناک صفحات اور قومی المیہپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزے پر مذاکرات جاریمیر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ نہ ہو سکاظالم آزاد، مظلوم خاموش اور داستان جبرہرمز کھولنے کی امید کو دھچکا، ٹرمپ کے انکار کے بعد تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زیادہ اضافہٹانک، ٹریفک پولیس کی موبائل گاڑی پر فائرنگ، 3اہلکار شہیدادب، آرٹ اور سیاستبلوچستان ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے انتخابات مکملحکومتی احکامات پر مواصلات و تعمیرات کے اقداماتملگری استادان ضلع قلعہ عبداللہ کی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیلسیاست کا بے رحم بہروپیا، پشتون تاریخ کے دردناک صفحات اور قومی المیہپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزے پر مذاکرات جاریمیر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ نہ ہو سکاظالم آزاد، مظلوم خاموش اور داستان جبرہرمز کھولنے کی امید کو دھچکا، ٹرمپ کے انکار کے بعد تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زیادہ اضافہٹانک، ٹریفک پولیس کی موبائل گاڑی پر فائرنگ، 3اہلکار شہیدادب، آرٹ اور سیاستبلوچستان ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے انتخابات مکملحکومتی احکامات پر مواصلات و تعمیرات کے اقدامات

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزے پر مذاکرات جاری

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزے پر مذاکرات جاری ہیں، جن میں معاشی کارکردگی، اصلاحات اور مختلف شعبوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کی جانب سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی کے لیے کیے گئے اقدامات پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دی جا رہی ہے۔

مذاکرات کے دوران چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ نہ کرنے کی وجوہات، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے، پرائمری سرپلس، زرمبادلہ کے ذخائر اور شرح تبادلہ کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور ایف بی آر کے درمیان ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ٹیکس اصلاحات سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب اور ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

وزارت توانائی کی جانب سے گردشی قرض اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا، جبکہ صوبوں سے ٹیکس اور نان ٹیکس آمدن بڑھانے کے اقدامات بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *