Banner
Daily Sahafat Quetta
September 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جی او سی گوادر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گواتری کا دورہ، طلبہ میں نئے جوتے اور نمایاں کارکردگی پر انعامات تقسیمپی این ایس ہنگور کی کامیاب فائرنگ ملکی دفاعی صلاحیت کی عکاس ہے، میر سرفراز بگٹیبلوچستان پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، جعفر مندوخیلسیاحت کے فروغ سے معیشت مضبوط ہوگی، فیصل جمالیرحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر میں مریضوں کی نگہداشت کا جائزہ، زاہدہ بٹ کا دورہگورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن حقیقی نصیرآباد کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا گیاڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اوستہ محمد،محمد جمن پہنور کا گورنمنٹ مڈل سکول بھاگیہ خان بلیدی کا تفصیلی دورہمانچسٹر میں ڈاکٹر ممتاز حسین کی رہائش گاہ پر علمی و ادبی نشست، فریحہ کمال کی خصوصی شرکتبشپ ڈاکٹر ایم ایم وقاص سے پروفیسر ڈاکٹر پرویز جیفرری اور بشپ ایڈون مل کی ملاقاتموجودہ حالات میں نئے صوبوں کا قیام غیر آئینی اور قوم پر جبر ہوگا، مولانا عبدالقادر لونیجی او سی گوادر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گواتری کا دورہ، طلبہ میں نئے جوتے اور نمایاں کارکردگی پر انعامات تقسیمپی این ایس ہنگور کی کامیاب فائرنگ ملکی دفاعی صلاحیت کی عکاس ہے، میر سرفراز بگٹیبلوچستان پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، جعفر مندوخیلسیاحت کے فروغ سے معیشت مضبوط ہوگی، فیصل جمالیرحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر میں مریضوں کی نگہداشت کا جائزہ، زاہدہ بٹ کا دورہگورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن حقیقی نصیرآباد کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا گیاڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اوستہ محمد،محمد جمن پہنور کا گورنمنٹ مڈل سکول بھاگیہ خان بلیدی کا تفصیلی دورہمانچسٹر میں ڈاکٹر ممتاز حسین کی رہائش گاہ پر علمی و ادبی نشست، فریحہ کمال کی خصوصی شرکتبشپ ڈاکٹر ایم ایم وقاص سے پروفیسر ڈاکٹر پرویز جیفرری اور بشپ ایڈون مل کی ملاقاتموجودہ حالات میں نئے صوبوں کا قیام غیر آئینی اور قوم پر جبر ہوگا، مولانا عبدالقادر لونی

ملک مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، عوام پاکستان پارٹی

کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سید امان شاہ اور صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش سیاسی و معاشی مسائل کا حل محاذ آرائی کے بجائے افہام و تفہیم، مذاکرات اور باہمی مشاورت میں ہے۔ سیاسی معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو سنجیدہ اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا، کیونکہ پاکستان مزید بحرانوں اور سیاسی کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات جمہوری نظام کا حصہ ہیں، تاہم اختلاف رائے کو دشمنی اور محاذ آرائی میں تبدیل کرنے کے بجائے آئینی و جمہوری طریقہ کار کے تحت حل کیا جانا چاہیے۔ ملک میں سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی سرگرمیوں میں بہتری، سرمایہ کاری کے فروغ اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بہتر ماحول پیدا ہوگا۔ سید امان شاہ اور پروفیسر ڈاکٹر حلیم نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی جماعتوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، اس لیے سیاسی قوتوں کو مزید کشیدگی پیدا کرنے کے بجائے مسائل کے حل اور عوامی ریلیف کیلئے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی ایک مستحکم، پرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کیلئے سیاسی مکالمے، آئین کی بالادستی اور اداروں کے احترام کو ضروری سمجھتی ہے۔ تمام سیاسی قوتوں کو باہمی اختلافات کے باوجود قومی معاملات پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا تاکہ ملک کو سیاسی بے یقینی سے نکال کر ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *