Banner
Daily Sahafat Quetta
September 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جی او سی گوادر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گواتری کا دورہ، طلبہ میں نئے جوتے اور نمایاں کارکردگی پر انعامات تقسیمپی این ایس ہنگور کی کامیاب فائرنگ ملکی دفاعی صلاحیت کی عکاس ہے، میر سرفراز بگٹیبلوچستان پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، جعفر مندوخیلسیاحت کے فروغ سے معیشت مضبوط ہوگی، فیصل جمالیرحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر میں مریضوں کی نگہداشت کا جائزہ، زاہدہ بٹ کا دورہگورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن حقیقی نصیرآباد کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا گیاڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اوستہ محمد،محمد جمن پہنور کا گورنمنٹ مڈل سکول بھاگیہ خان بلیدی کا تفصیلی دورہمانچسٹر میں ڈاکٹر ممتاز حسین کی رہائش گاہ پر علمی و ادبی نشست، فریحہ کمال کی خصوصی شرکتبشپ ڈاکٹر ایم ایم وقاص سے پروفیسر ڈاکٹر پرویز جیفرری اور بشپ ایڈون مل کی ملاقاتموجودہ حالات میں نئے صوبوں کا قیام غیر آئینی اور قوم پر جبر ہوگا، مولانا عبدالقادر لونیجی او سی گوادر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گواتری کا دورہ، طلبہ میں نئے جوتے اور نمایاں کارکردگی پر انعامات تقسیمپی این ایس ہنگور کی کامیاب فائرنگ ملکی دفاعی صلاحیت کی عکاس ہے، میر سرفراز بگٹیبلوچستان پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، جعفر مندوخیلسیاحت کے فروغ سے معیشت مضبوط ہوگی، فیصل جمالیرحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر میں مریضوں کی نگہداشت کا جائزہ، زاہدہ بٹ کا دورہگورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن حقیقی نصیرآباد کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا گیاڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اوستہ محمد،محمد جمن پہنور کا گورنمنٹ مڈل سکول بھاگیہ خان بلیدی کا تفصیلی دورہمانچسٹر میں ڈاکٹر ممتاز حسین کی رہائش گاہ پر علمی و ادبی نشست، فریحہ کمال کی خصوصی شرکتبشپ ڈاکٹر ایم ایم وقاص سے پروفیسر ڈاکٹر پرویز جیفرری اور بشپ ایڈون مل کی ملاقاتموجودہ حالات میں نئے صوبوں کا قیام غیر آئینی اور قوم پر جبر ہوگا، مولانا عبدالقادر لونی

بلوچستان میڈیا فورم میڈیا پرسنز کی نمائندہ تنظیم بن چکا ہے، مرکزی نائب صدور

کوئٹہ: بلوچستان میڈیا فورم کے اپنے اپنے علاقوں سے نمائندگی کرنے والے مرکزی نائب صدور صداقت بلوچ (گوادر)، ندیم بابر مغل (سبی)، رمضان بھٹو (بھآگ)، شیخ فرید (کوئٹہ)، میر صفدر کھوسہ (نصیر آباد) اور سلطان کرد (مچھ بولان) نے بلوچستان میڈیا فورم کی تیزی سے بڑھتی ہوئی پذیرائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میڈیا فورم اب میڈیا پرسنز کی ایک مضبوط اور نمائندہ تنظیم بن چکا ہے، جس کے 10 نکاتی مطالبات کو بلوچستان بھر کے صحافیوں اور میڈیا سے وابستہ افراد کی بھرپور حمایت اور اعتماد حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صحافیوں اور میڈیا پرسنز کو درپیش مسائل کے حل، حقوق کے تحفظ اور میڈیا سے وابستہ کارکنوں کی فلاح و بہبود کیلئے بلوچستان میڈیا فورم کی جدوجہد قابل تحسین ہے۔ حکومت فورم کے 10 نکاتی مطالبات پر فوری طور پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے عملی اقدامات کرے تاکہ صحافیوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن بنایا جا سکے اور میڈیا کے شعبے سے وابستہ افراد کو بہتر اور محفوظ ماحول فراہم ہو۔
مرکزی نائب صدور نے کہا کہ بلوچستان میڈیا فورم نے مختصر عرصے میں صوبے کے مختلف اضلاع اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں، رپورٹرز، کالم نگاروں، کیمرہ مینوں، فوٹوگرافرز اور دیگر میڈیا پرسنز کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر متحد کیا ہے، جو فورم کی جدوجہد اور قیادت پر اعتماد کا واضح اظہار ہے۔ انہوں نے مرکزی صدر قیوم بلوچ اور سیکرٹری جنرل میر اللہ داد رند پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بلوچستان بھر کے صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور ان کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میڈیا فورم کسی ایک علاقے یا مخصوص گروپ کی تنظیم نہیں بلکہ صوبے بھر کے میڈیا پرسنز کی مشترکہ آواز ہے اور فورم کے آئینی و جمہوری پلیٹ فارم سے صحافیوں کے جائز حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ بلوچستان بھر میں فورم کو مزید منظم اور فعال بنایا جائے گا اور میڈیا پرسنز کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن آئینی و جمہوری راستہ اختیار کیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *