Banner
Daily Sahafat Quetta
September 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جی او سی گوادر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گواتری کا دورہ، طلبہ میں نئے جوتے اور نمایاں کارکردگی پر انعامات تقسیمپی این ایس ہنگور کی کامیاب فائرنگ ملکی دفاعی صلاحیت کی عکاس ہے، میر سرفراز بگٹیبلوچستان پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، جعفر مندوخیلسیاحت کے فروغ سے معیشت مضبوط ہوگی، فیصل جمالیرحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر میں مریضوں کی نگہداشت کا جائزہ، زاہدہ بٹ کا دورہگورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن حقیقی نصیرآباد کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا گیاڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اوستہ محمد،محمد جمن پہنور کا گورنمنٹ مڈل سکول بھاگیہ خان بلیدی کا تفصیلی دورہمانچسٹر میں ڈاکٹر ممتاز حسین کی رہائش گاہ پر علمی و ادبی نشست، فریحہ کمال کی خصوصی شرکتبشپ ڈاکٹر ایم ایم وقاص سے پروفیسر ڈاکٹر پرویز جیفرری اور بشپ ایڈون مل کی ملاقاتموجودہ حالات میں نئے صوبوں کا قیام غیر آئینی اور قوم پر جبر ہوگا، مولانا عبدالقادر لونیجی او سی گوادر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گواتری کا دورہ، طلبہ میں نئے جوتے اور نمایاں کارکردگی پر انعامات تقسیمپی این ایس ہنگور کی کامیاب فائرنگ ملکی دفاعی صلاحیت کی عکاس ہے، میر سرفراز بگٹیبلوچستان پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، جعفر مندوخیلسیاحت کے فروغ سے معیشت مضبوط ہوگی، فیصل جمالیرحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر میں مریضوں کی نگہداشت کا جائزہ، زاہدہ بٹ کا دورہگورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن حقیقی نصیرآباد کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا گیاڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اوستہ محمد،محمد جمن پہنور کا گورنمنٹ مڈل سکول بھاگیہ خان بلیدی کا تفصیلی دورہمانچسٹر میں ڈاکٹر ممتاز حسین کی رہائش گاہ پر علمی و ادبی نشست، فریحہ کمال کی خصوصی شرکتبشپ ڈاکٹر ایم ایم وقاص سے پروفیسر ڈاکٹر پرویز جیفرری اور بشپ ایڈون مل کی ملاقاتموجودہ حالات میں نئے صوبوں کا قیام غیر آئینی اور قوم پر جبر ہوگا، مولانا عبدالقادر لونی

سکھر: سائیٹ ایریا میں پولیس مقابلہ، زخمی ڈاکو گرفتار، دو ساتھی فرار

سکھر(رپورٹ اسلم سومرو)تھانہ سائیٹ ایریا کی حدود تھیم چوک کے قریب دورانِ گشت پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں پولیس نے ایک مبینہ ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت عمران شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکار علاقے میں معمول کے مطابق گشت کر رہے تھے کہ تھیم چوک کے قریب مبینہ طور پر جرم کی نیت سے موجود مسلح افراد نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی۔ پولیس نے جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا، جسے موقع پر گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فائرنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم عمران شیخ کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے متعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزم عمران شیخ مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب رہا ہے، جن میں اسنیچنگ، چوری، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں سے متعلق مقدمات شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کا مزید مجرمانہ ریکارڈ مختلف تھانوں اور دیگر اضلاع سے بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔پولیس کی جانب سے فراہم کردہ ریکارڈ کے مطابق عمران شیخ کے خلاف تھانہ بی سیکشن میں مقدمہ نمبر 94/2022 زیرِ دفعات 324، 353، 401، 34 تعزیراتِ پاکستان (PPC) اور مقدمہ نمبر 95/2022 زیرِ دفعہ 24 سندھ آرمز ایکٹ درج ہے۔اسی طرح تھانہ سائیٹ ایریا میں اس کے خلاف مقدمہ نمبر 208/2026 زیرِ دفعات 324، 353، 401، 34 PPC جبکہ مقدمہ نمبر 209/2026 زیرِ دفعہ 24 سندھ آرمز ایکٹ درج ہونے کا پولیس ریکارڈ سامنے آیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر تلاش اور سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے مزید کرمنل ریکارڈ کی بھی مختلف تھانوں اور دیگر اضلاع سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *