Banner
Daily Sahafat Quetta
September 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان نے افغان حکومت کے بےبنیاد الزامات کو مسترد کر دیاسہیل آفریدی کے دفاع میں بیرسٹر گوہر میدان میں آگئے، اہم وضاحت کردیبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 71 سے زائد دہشت گرد ہلاک، وزیراعلیٰ نے کامیابیوں کو سراہاروما مائیکل اور شان بیگ نے شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا، دبئی سے ’سیو دی ڈیٹ‘ ویڈیو جارینوابزادہ میر جمال رئیسانی کی ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملوں کی شدید مذمتکوئٹہ جاتے ہوئے کراچی کی فٹبال ٹیم مبینہ طور پر لٹ گئیگھروں میں گیس اب صرف مخصوص اوقات میں ملے گی، نئی پابندی شروعبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا کریک ڈاؤن: 96 گھنٹوں میں 71 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاکبجلی صارفین کیلئے بڑی خبر، 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ پر پابندیخواتین کی بڑی مشکل آسان! نادرا کی خصوصی نرمی، بغیر برتھ سرٹیفکیٹ شناختی کارڈ حاصل کرنے کا سنہری موقعپاکستان نے افغان حکومت کے بےبنیاد الزامات کو مسترد کر دیاسہیل آفریدی کے دفاع میں بیرسٹر گوہر میدان میں آگئے، اہم وضاحت کردیبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 71 سے زائد دہشت گرد ہلاک، وزیراعلیٰ نے کامیابیوں کو سراہاروما مائیکل اور شان بیگ نے شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا، دبئی سے ’سیو دی ڈیٹ‘ ویڈیو جارینوابزادہ میر جمال رئیسانی کی ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملوں کی شدید مذمتکوئٹہ جاتے ہوئے کراچی کی فٹبال ٹیم مبینہ طور پر لٹ گئیگھروں میں گیس اب صرف مخصوص اوقات میں ملے گی، نئی پابندی شروعبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا کریک ڈاؤن: 96 گھنٹوں میں 71 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاکبجلی صارفین کیلئے بڑی خبر، 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ پر پابندیخواتین کی بڑی مشکل آسان! نادرا کی خصوصی نرمی، بغیر برتھ سرٹیفکیٹ شناختی کارڈ حاصل کرنے کا سنہری موقع

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 71 سے زائد دہشت گرد ہلاک، وزیراعلیٰ نے کامیابیوں کو سراہا

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع کوئٹہ کے علاقے شعبان، نوشکی اور مند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

وزیراعلیٰ کے مطابق آپریشن شعبان کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں کلیئر کیا، جبکہ کارروائیوں کے دوران اب تک 33 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مزید 23 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ ضلع نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی کارروائی کے دوران 11 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ مند میں فتنۃ الہندوستان سے وابستہ 6 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

وزیراعلیٰ کے مطابق گزشتہ 96 گھنٹوں کے دوران آپریشن شعبان اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں 71 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے ان کارروائیوں کو دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز میں اہم پیش رفت قرار دیا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے مقامی آبادی کو درپیش خطرات میں کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر اپنے مذموم عزائم کے ذریعے بلوچستان میں بدامنی پیدا نہیں کر سکتے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ریاست مخالف عناصر کے خلاف کارروائیاں مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت ’عزمِ استحکام‘ کے وژن کے مطابق دہشت گردی کے خلاف قومی عزم غیر متزلزل ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور کاوشوں کے ذریعے بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کی کوششیں جاری رہیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *