Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان اور مالدیپ کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں،سیدال خان ناصرپاکستان میں دہشتگردی؛ ملوث افغان عناصر کے شواہد ایک بار پھر سامنے آ گئےمائنس عمران خان فارمولا پاکستان کیلئے بربادی کا راستہ ہے، محمود اچکزئیکوئٹہ: پیپلز شٹل ٹرین کا افتتاح دوسری مرتبہ ملتویعوامی سیلاب کو طاقت سے نہیں روکا جاسکتا،سید صادق آغامعشیت کے استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں،سید امان شاہعابد بخاری کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، بلوچستان میڈیا فورمصوبے مادر پدر آزاد نہیں، سندھ چاہے بھی تو اپنی نیوی نہیں بنا سکتا، طلال چوہدرینادرا کا شناختی کارڈ بلاک کرنا غیرقانونی قرار، بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکممسلم لیگ ن کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخبپاکستان اور مالدیپ کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں،سیدال خان ناصرپاکستان میں دہشتگردی؛ ملوث افغان عناصر کے شواہد ایک بار پھر سامنے آ گئےمائنس عمران خان فارمولا پاکستان کیلئے بربادی کا راستہ ہے، محمود اچکزئیکوئٹہ: پیپلز شٹل ٹرین کا افتتاح دوسری مرتبہ ملتویعوامی سیلاب کو طاقت سے نہیں روکا جاسکتا،سید صادق آغامعشیت کے استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں،سید امان شاہعابد بخاری کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، بلوچستان میڈیا فورمصوبے مادر پدر آزاد نہیں، سندھ چاہے بھی تو اپنی نیوی نہیں بنا سکتا، طلال چوہدرینادرا کا شناختی کارڈ بلاک کرنا غیرقانونی قرار، بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکممسلم لیگ ن کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخب

مائنس عمران خان فارمولا پاکستان کیلئے بربادی کا راستہ ہے، محمود اچکزئی

کوئٹہ/اسلام آباد: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ’’مائنس عمران خان‘‘ فارمولا پاکستان کے لیے بربادی کا راستہ ہے، جبکہ 27 ستمبر کا لانگ مارچ اس وقت تک جاری رہنا چاہیے جب تک ان کے بقول غیر جمہوری حکومت کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جمہوری احتجاج عوام کا حق ہے اور سیاسی جماعتوں کو آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کی خودمختاری اور جمہوری نظام کے لیے متحد ہونا چاہیے۔ انہوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کو کم از کم نکات پر اکٹھا ہونے کی تجویز بھی دی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود مذاکرات کا راستہ کھلا رہنا چاہیے اور عمران خان سمیت تمام سیاسی قوتوں کو ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر آگے بڑھنے پر غور کرنا چاہیے۔

محمود خان اچکزئی نے موجودہ سیاسی نظام پر تنقید کرتے ہوئے نئے اور شفاف انتخابات پر اتفاق کرنے کی تجویز دی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو آئینی دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہیے جبکہ عدلیہ اور میڈیا کی آزادی بھی یقینی بنائی جانی چاہیے۔

27 ستمبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج ان کے مطابق پرامن، آئینی اور جمہوری ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکن کسی کو نقصان پہنچانے کے لیے نہیں بلکہ اپنے آئینی حق کے لیے احتجاج کریں گے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے حالیہ اجلاس میں بھی 27 ستمبر کے لانگ مارچ کو پرامن، آئینی اور جمہوری جدوجہد قرار دیا گیا تھا اور دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *