Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان اور مالدیپ کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں،سیدال خان ناصرپاکستان میں دہشتگردی؛ ملوث افغان عناصر کے شواہد ایک بار پھر سامنے آ گئےمائنس عمران خان فارمولا پاکستان کیلئے بربادی کا راستہ ہے، محمود اچکزئیکوئٹہ: پیپلز شٹل ٹرین کا افتتاح دوسری مرتبہ ملتویعوامی سیلاب کو طاقت سے نہیں روکا جاسکتا،سید صادق آغامعشیت کے استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں،سید امان شاہعابد بخاری کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، بلوچستان میڈیا فورمصوبے مادر پدر آزاد نہیں، سندھ چاہے بھی تو اپنی نیوی نہیں بنا سکتا، طلال چوہدرینادرا کا شناختی کارڈ بلاک کرنا غیرقانونی قرار، بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکممسلم لیگ ن کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخبپاکستان اور مالدیپ کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں،سیدال خان ناصرپاکستان میں دہشتگردی؛ ملوث افغان عناصر کے شواہد ایک بار پھر سامنے آ گئےمائنس عمران خان فارمولا پاکستان کیلئے بربادی کا راستہ ہے، محمود اچکزئیکوئٹہ: پیپلز شٹل ٹرین کا افتتاح دوسری مرتبہ ملتویعوامی سیلاب کو طاقت سے نہیں روکا جاسکتا،سید صادق آغامعشیت کے استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں،سید امان شاہعابد بخاری کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، بلوچستان میڈیا فورمصوبے مادر پدر آزاد نہیں، سندھ چاہے بھی تو اپنی نیوی نہیں بنا سکتا، طلال چوہدرینادرا کا شناختی کارڈ بلاک کرنا غیرقانونی قرار، بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکممسلم لیگ ن کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخب

معشیت کے استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں،سید امان شاہ

معشیت کے استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں،سید امان شاہ
معاشی بحران کے خاتمے کیلئے سیاسی استحکام اور قومی اتفاقِ رائے ناگزیر ہے۔صوبائی صدر اے پی پی
مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی مشکلات نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ عوام پاکستان پارٹی بلوچستان
کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سید امان شاہ نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش معاشی مشکلات کے خاتمے کیلئے سیاسی استحکام، قومی اتفاقِ رائے اور جامع معاشی پالیسی کی ضرورت ہے۔مسلسل مہنگائی، بے روزگاری، بجلی و گیس کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور کاروباری سرگرمیوں میں کمی نے عام شہری اور تاجر برادری دونوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری صرف اعداد و شمار تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنا ضروری ہیں۔ حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولیات دینے اور صنعت و تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔سید امان شاہ نے کہا کہ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے کو قومی معاشی پالیسی میں خصوصی اہمیت دینے کی ضرورت ہے۔صوبے کے قدرتی وسائل، معدنیات، زراعت، ساحلی پٹی اور دیگر معاشی امکانات کو شفاف اور مؤثر انداز میں بروئے کار لاکر مقامی آبادی کیلئے روزگار اور ترقی کے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے پالیسیوں میں تسلسل اور اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ ضروری ہے۔ سیاسی قوتوں اور قومی اداروں کو ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی تاکہ ملک کو معاشی بحران سے نکال کر پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔ عوام پاکستان پارٹی عوامی مشکلات کے حل، معاشی استحکام اور ایک مضبوط و خوشحال پاکستان کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *