Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان اور مالدیپ کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں،سیدال خان ناصرپاکستان میں دہشتگردی؛ ملوث افغان عناصر کے شواہد ایک بار پھر سامنے آ گئےمائنس عمران خان فارمولا پاکستان کیلئے بربادی کا راستہ ہے، محمود اچکزئیکوئٹہ: پیپلز شٹل ٹرین کا افتتاح دوسری مرتبہ ملتویعوامی سیلاب کو طاقت سے نہیں روکا جاسکتا،سید صادق آغامعشیت کے استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں،سید امان شاہعابد بخاری کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، بلوچستان میڈیا فورمصوبے مادر پدر آزاد نہیں، سندھ چاہے بھی تو اپنی نیوی نہیں بنا سکتا، طلال چوہدرینادرا کا شناختی کارڈ بلاک کرنا غیرقانونی قرار، بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکممسلم لیگ ن کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخبپاکستان اور مالدیپ کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں،سیدال خان ناصرپاکستان میں دہشتگردی؛ ملوث افغان عناصر کے شواہد ایک بار پھر سامنے آ گئےمائنس عمران خان فارمولا پاکستان کیلئے بربادی کا راستہ ہے، محمود اچکزئیکوئٹہ: پیپلز شٹل ٹرین کا افتتاح دوسری مرتبہ ملتویعوامی سیلاب کو طاقت سے نہیں روکا جاسکتا،سید صادق آغامعشیت کے استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں،سید امان شاہعابد بخاری کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، بلوچستان میڈیا فورمصوبے مادر پدر آزاد نہیں، سندھ چاہے بھی تو اپنی نیوی نہیں بنا سکتا، طلال چوہدرینادرا کا شناختی کارڈ بلاک کرنا غیرقانونی قرار، بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکممسلم لیگ ن کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخب

عوامی سیلاب کو طاقت سے نہیں روکا جاسکتا،سید صادق آغا

عوامی سیلاب کو طاقت سے نہیں روکا جاسکتا،سید صادق آغا
27 ستمبر کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے ملک بھر میں گرفتاریاں ، اسلام آباد کو جیل میں تبدیل کرنا قابلِ مذمت ہے۔
مسافر ٹرانسپورٹ کی جبری بندش فوری ختم کی جائے۔ تحریک انصاف اپنے کارکنوں کے ساتھ کھڑی ہے
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر اور معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کو سبوتاژ کرنے کیلئے ملک بھر میں گرفتاریوں، اسلام آباد کو بند کرکے جیل میں تبدیل کرنے اور مسافر ٹرانسپورٹ کی جبری بندش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی کارکنوں اور عوام کو اپنے جمہوری و سیاسی حق سے محروم کرنے کی کوششیں قابلِ افسوس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں کارکنوں کی گرفتاریوں اور راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے ساتھ مسافر ٹرانسپورٹ کی جبری بندش سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹرز کو بھی بھاری مالی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ سیاسی اختلافات کو انتظامی اقدامات اور طاقت کے بجائے سیاسی و جمہوری طریقے سے حل کرے۔ سید صادق آغا نے کہا کہ عوام کے سیاسی جذبات اور مطالبات کو گرفتاریوں، راستوں کی بندش اور دیگر رکاوٹوں کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے کارکنوں اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور 27 ستمبر کے لانگ مارچ میں عوام کی شرکت کو روکنے کیلئے اختیار کئے جانے والے تمام اقدامات کی مذمت کرتی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کارکنوں اور رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے، مسافر ٹرانسپورٹ کی جبری بندش ختم کی جائے اور شہریوں کو ملک بھر میں آزادانہ نقل و حرکت کا حق دیا جائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *