Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے 2 جماعتیں ڈی لسٹ کردیںعالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے دام گر گئے: فی تولہ قیمت کہاں تک آن پہنچی؟’’اقبال کا فن: نورِ تحقیق کے آئینے میں‘‘ نئے زاویۂ نظر سے ایک جامع تعارفلاہور ہائیکورٹ کا خلع، حق مہر، جہیز اور گھر کی ملکیت سے متعلق اہم فیصلہ جاریراولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش سے نظام زندگی درہم برہم، عام تعطیل کا اعلان، فوج اسٹینڈ بائیسندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ؛ پاسکو سے 2 لاکھ 23 ہزار ٹن سے زائد گندم خریدنے کی منظوریGen Alpha کے بچے ،ہماری آنے والی نسل کیسی ہوگی؟عمر کے افق پر ابنِ سینا کی روشنی ڈاکٹر کمال آیدن کا علمی و انسانی سفرسندھ طاس معاہدہ برقرار، عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی کامیابی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانزیارت کراس پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ کے بعد کسٹم ویئر ہاؤس میں آتشزدگی، 5 اہلکار جاں بحقانٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے 2 جماعتیں ڈی لسٹ کردیںعالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے دام گر گئے: فی تولہ قیمت کہاں تک آن پہنچی؟’’اقبال کا فن: نورِ تحقیق کے آئینے میں‘‘ نئے زاویۂ نظر سے ایک جامع تعارفلاہور ہائیکورٹ کا خلع، حق مہر، جہیز اور گھر کی ملکیت سے متعلق اہم فیصلہ جاریراولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش سے نظام زندگی درہم برہم، عام تعطیل کا اعلان، فوج اسٹینڈ بائیسندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ؛ پاسکو سے 2 لاکھ 23 ہزار ٹن سے زائد گندم خریدنے کی منظوریGen Alpha کے بچے ،ہماری آنے والی نسل کیسی ہوگی؟عمر کے افق پر ابنِ سینا کی روشنی ڈاکٹر کمال آیدن کا علمی و انسانی سفرسندھ طاس معاہدہ برقرار، عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی کامیابی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانزیارت کراس پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ کے بعد کسٹم ویئر ہاؤس میں آتشزدگی، 5 اہلکار جاں بحق

عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے دام گر گئے: فی تولہ قیمت کہاں تک آن پہنچی؟

عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے دام گر گئے: فی تولہ قیمت کہاں تک آن پہنچی؟

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی خریداروں کے لیے ایک خوشگوار خبر سامنے آئی ہے، جہاں عالمی منڈی کے زیرِ اثر مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں کو بریک لگ گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، یکم ستمبر 2026 کو 24 قیراط فی تولہ سونا 800 روپے ارزاں ہو کر 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ 686 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 950 روپے، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 629 روپے کی مندی کے ساتھ 3 لاکھ 65 ہزار 717 روپے کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کے نرخوں میں بھی سست روی دیکھی گئی۔ مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ چاندی 50 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 129 روپے اور 10 گرام چاندی 43 روپے کی کمی کے بعد 6 ہزار 111 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔ کاروباری ماہرین کے مطابق مقامی سطح پر قیمتوں میں اس زوال کی بڑی وجہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ ہے، جہاں سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4,428 ڈالر، جبکہ چاندی 50 سینٹ گھٹ کر 66.50 ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *