Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

پاکستان کو جولائی میں 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی اقتصادی معاونت موصول

اسلام آباد: پاکستان کو جولائی 2026 کے دوران غیر ملکی اقتصادی معاونت کی مد میں مجموعی طور پر 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر موصول ہوئے، جن میں قرضوں اور گرانٹس دونوں شامل ہیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق موصول ہونے والی اقتصادی معاونت کا بڑا حصہ قرضوں پر مشتمل تھا۔ جولائی میں پاکستان کو 74 کروڑ 46 لاکھ 70 ہزار ڈالر قرض جبکہ ایک کروڑ 83 لاکھ 70 ہزار ڈالر گرانٹس کی صورت میں حاصل ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق مجموعی غیر ملکی معاونت کا تقریباً 97 فیصد حصہ قرضوں پر مشتمل رہا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیرونی مالی معاونت میں قرضوں کا کردار نمایاں ہے۔

دستاویز کے مطابق جولائی کے دوران چین کی جانب سے پاکستان کو 14 کروڑ 66 لاکھ 20 ہزار ڈالر کی اقتصادی معاونت فراہم کی گئی، جبکہ کثیر الجہتی مالیاتی اداروں اور دیگر ذرائع سے 25 کروڑ 28 لاکھ 30 ہزار ڈالر موصول ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بجٹ سپورٹ کے لیے پاکستان کو 34 کروڑ 39 لاکھ 90 ہزار ڈالر قرض حاصل ہوا، جبکہ غیر منصوبہ جاتی معاونت کی مد میں 43 کروڑ 27 لاکھ 30 ہزار ڈالر اور منصوبہ جاتی معاونت کے تحت 33 کروڑ 3 لاکھ ڈالر فراہم کیے گئے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق بیرونی مالی معاونت میں قرضوں کے بڑھتے ہوئے حجم کے باعث ضروری ہے کہ ان رقوم کو ترقیاتی منصوبوں، برآمدات میں اضافے اور معاشی استحکام کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *