Banner
Daily Sahafat Quetta
August 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
طلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگاطلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

کشمیر، 3 نوجوانوں کی گردن کٹی لاشیں نیلم ویلی کے جنگل سے برآمد

کشمیر، 3 نوجوانوں کی گردن کٹی لاشیں نیلم ویلی کے جنگل سے برآمد

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے ضلع نیلم ویلی کے جاگراں جنگل سے 2 سگے بھائیوں سمیت 3 نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ دو ماہ سے زائد عرصے سے لاپتہ تھے۔

پولیس کے مطابق جاگراں جنگل کے ایک نالے سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ناصر، یاسر اور فیصل کے نام سے ہوئی ہے۔ ناصر اور یاسر آپس میں سگے بھائی تھے۔

ورثا کے مطابق تینوں نوجوان 6 جون کو جڑی بوٹیاں تلاش کرنے کے لیے جاگراں جنگل گئے تھے، تاہم 7 جون کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ ان کی گمشدگی کی رپورٹس متعلقہ تھانوں میں بھی درج کرائی گئی تھیں۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ ایس ایچ او وجاہت کاظمی کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد واقعے سے متعلق مزید حقائق سامنے آئیں گے، جبکہ شناخت کے بعد قانونی کارروائی بھی آگے بڑھائی جائے گی۔

واقعے کے بعد نیلم ویلی کے مقامی لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی وجوہات اور نوجوانوں کی ہلاکت سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *