Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

کوئٹہ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے، اہم تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل


کوئٹہ: کوئٹہ پولیس میں تقرریوں اور تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کرکے نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ایئرپورٹ تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر مقبول احمد گجر کو تبدیل کرکے ایس آئی او پولیس تھانہ عبدالخالق شہید تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ تعیناتی کے منتظر انسپکٹر امین جعفر کو ایس ایچ او ایئرپورٹ تھانہ مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح ایس ایچ او نیو کچلاک انسپکٹر اکرام بازئی کو ایس ایچ او پنجپائی تعینات کر دیا گیا، جبکہ حاجی عبدالحئی گرانی کو ایس ایچ او نیو کچلاک کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان تبادلوں کا مقصد تھانوں کے انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانا، امن و امان کی صورتحال بہتر کرنا اور پولیسنگ کے نظام کو فعال بنانا ہے۔ نئی تعیناتیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *