Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

جمعیت علمائے اسلام اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا متحدہ اپوزیشن کے قیام پر اتفاق

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے درمیان متحدہ اپوزیشن کے قیام پر اتفاق ہوگیا ہے، جس کا آغاز پارلیمنٹ سے کیا جائے گا۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ اپوزیشن بنانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان یہ پہلی نشست تھی، آئندہ مزید مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی صحت سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان پارلیمانی سطح پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس بھی کل طلب کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد متحدہ اپوزیشن کے مستقبل کے لائحہ عمل پر مزید مشاورت کی جائے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ پہلی باقاعدہ بیٹھک ہوئی ہے اور اس میں متحدہ اپوزیشن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم حتمی معاملات کے لیے مزید مشاورت ضروری ہے۔

پیپلز پارٹی کی متحدہ اپوزیشن میں شمولیت سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے جبکہ ان کی گفتگو اپوزیشن جماعتوں کے حوالے سے ہے۔ انہوں نے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر بھی بات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اپوزیشن اتحاد پارلیمنٹ تک محدود رہے گا یا سڑکوں پر بھی مشترکہ طور پر احتجاج کرے گا تو مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ ابھی ابتدائی مرحلہ ہے، مزید مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *