Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

سپریم کورٹ نے عمران خان کو جو ریلیف دیا وہ قانون کے مطابق نہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کی جانب سے دیا گیا ریلیف قانون کے مطابق نہیں، جس کے خلاف حکومت نظرثانی کی درخواست دوبارہ دائر کر رہی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نظرثانی درخواست پر عدالت جو بھی فیصلہ دے گی، حکومت اس پر عمل کرے گی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ان کے خیال میں عمران خان کو سپریم کورٹ سے ملنے والا ریلیف قانون کے مطابق نہیں ہے، اسی لیے حکومت نے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نواز شریف کے علاج سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو نجی اسپتال کے بجائے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ان کے مطابق سروسز اسپتال کے ڈاکٹروں کی رپورٹ کے بعد نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی اجازت ملی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے رکھی ہے اور اب حکومت اپوزیشن کے جواب کا انتظار کر رہی ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت سیاسی معاملات کو بات چیت کے ذریعے آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے اور اپوزیشن کے جواب کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *