Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

ضرورت پڑی تو عمران خان کو علاج کیلیے بیرون ملک بھی بھیجا جاسکتا ہے، طارق فضل

اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کے لیے بیرون ملک بھی بھیجا جاسکتا ہے، تاہم عدالت سے یہ وضاحت طلب کی گئی ہے کہ نجی اسپتال منتقل کرنے کی سہولت صرف ایک قیدی کے لیے ہے یا تمام قیدیوں کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے پابند ہے اور اس حوالے سے اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری اور دیگر قیدی بھی حکومت کے لیے محترم ہیں۔ پنجاب حکومت اور جیل انتظامیہ سے دوبارہ بات کی جائے گی اور ضرورت کے مطابق انہیں علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اگر علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو حکومت اس امکان پر بھی غور کرے گی۔ ان کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ضرور کیا جائے گا۔

اس سے قبل راجہ ناصر عباس نے سینیٹ میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور سینیٹر اعجاز چوہدری کی صحت اور طبی سہولیات کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیدیوں کو بھی علاج اور بنیادی حقوق کی سہولت ملنی چاہیے۔

راجہ ناصر عباس نے کہا کہ سیاست کو جرم نہیں بنایا جانا چاہیے اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام درست نہیں۔

طارق فضل چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت 9 مئی کے مقدمات میں عدالتوں کی جانب سے دی گئی سزاؤں کا احترام کرتی ہے، تاہم علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ حکام سے دوبارہ رابطہ کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت عدالت سے رجوع اس لیے کر رہی ہے تاکہ یہ طے ہو سکے کہ نجی اسپتال منتقلی کی سہولت تمام قیدیوں کے لیے ہے یا کسی مخصوص کیس تک محدود ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *