Banner
Daily Sahafat Quetta
September 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسلام امن کا پیغام ہے، وطن کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،مولانا سائیں غلام اللہ ہالیجویراولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز گوالمنڈی کے تاجر ٹریفک و پولیس ناکوں سے پریشانعفو و درگزر کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی اور شجاعت کی علامت ہے، مولانا قاری مہراللہبچوں کی صحت سے متعلق غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، بلوچستان فوڈ اتھارٹیاغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری صوبے کا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، مولانا عبدالقادر لونیاسپیشل افراد اور معاشرے کی ذمہ داریگڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدیعلماءکرام پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ،مہراللہ بادینیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ nO.1192/3-9-2026صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیشاسلام امن کا پیغام ہے، وطن کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،مولانا سائیں غلام اللہ ہالیجویراولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز گوالمنڈی کے تاجر ٹریفک و پولیس ناکوں سے پریشانعفو و درگزر کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی اور شجاعت کی علامت ہے، مولانا قاری مہراللہبچوں کی صحت سے متعلق غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، بلوچستان فوڈ اتھارٹیاغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری صوبے کا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، مولانا عبدالقادر لونیاسپیشل افراد اور معاشرے کی ذمہ داریگڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدیعلماءکرام پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ،مہراللہ بادینیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ nO.1192/3-9-2026صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیش

ماں کے دودھ کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے اوستامحمد میں آگاہی مہم جاری

ماں کے دودھ کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے اوستامحمد میں آگاہی مہم جاری

ماں کے دودھ کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے اوستامحمد میں آگاہی مہم جاری

اوستامحمد(نمائندہ خصوصی)ماں کے دودھ کی اہمیت، افادیت اور نومولود بچوں کی بہتر صحت و نشوونما کے حوالے سے ماہِ اگست میں ملک بھر کی طرح ضلع اوستامحمد میں بھی خصوصی آگاہی مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت بلوچستان، بلوچستان نیوٹریشن اور یونیسیف کے تعاون سے مختلف سطحوں پر والدین اور عوام کو ماں کے دودھ کے فوائد سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔سردار یار محمد جمالی میموریل ہسپتال اوستامحمد میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن نیوٹریشن پروگرام کے تحت آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کی نگرانی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نیوٹریشن پروگرام شوکت علی جتوئی کر رہے ہیں۔ آگاہی مہم کے دوران والدین، ماؤں اور ضلع اوستامحمد کے عوام کو ماں کے دودھ کی اہمیت، نومولود بچوں کی صحت مند نشوونما اور ابتدائی عمر میں مناسب غذائیت کے حوالے سے ضروری معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ماہرینِ صحت کے مطابق ماں کا دودھ بچے کے لیے قدرتی اور بہترین غذا ہے، جو بچے کی جسمانی و ذہنی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بچے کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ماں کے دودھ سے متعلق درست معلومات اور شعور کی فراہمی سے نومولود بچوں کی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ غذائی قلت کے مسائل پر بھی قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔اس موقع پر محکمہ صحت بلوچستان، بلوچستان نیوٹریشن اور یونیسیف کی جانب سے والدین پر زور دیا گیا کہ وہ ماں کے دودھ کی اہمیت کو سمجھیں اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے آگاہی پیغام کو اپنے خاندانوں اور معاشرے کے دیگر افراد تک بھی پہنچائیں۔
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن نیوٹریشن پروگرام کے تحت جاری اس مہم کا مقصد عوام میں ماں کے دودھ اور بچوں کی غذائیت سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور صحت مند نسل کی تشکیل کے لیے والدین کو ضروری رہنمائی فراہم کرنا ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *