Banner
Daily Sahafat Quetta
September 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسلام امن کا پیغام ہے، وطن کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،مولانا سائیں غلام اللہ ہالیجویراولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز گوالمنڈی کے تاجر ٹریفک و پولیس ناکوں سے پریشانعفو و درگزر کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی اور شجاعت کی علامت ہے، مولانا قاری مہراللہبچوں کی صحت سے متعلق غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، بلوچستان فوڈ اتھارٹیاغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری صوبے کا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، مولانا عبدالقادر لونیاسپیشل افراد اور معاشرے کی ذمہ داریگڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدیعلماءکرام پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ،مہراللہ بادینیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ nO.1192/3-9-2026صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیشاسلام امن کا پیغام ہے، وطن کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،مولانا سائیں غلام اللہ ہالیجویراولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز گوالمنڈی کے تاجر ٹریفک و پولیس ناکوں سے پریشانعفو و درگزر کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی اور شجاعت کی علامت ہے، مولانا قاری مہراللہبچوں کی صحت سے متعلق غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، بلوچستان فوڈ اتھارٹیاغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری صوبے کا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، مولانا عبدالقادر لونیاسپیشل افراد اور معاشرے کی ذمہ داریگڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدیعلماءکرام پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ،مہراللہ بادینیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ nO.1192/3-9-2026صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیش

پروفیسر ڈاکٹر شاہینہ آصف ڈسٹرکٹ گورنر روٹری انٹرنیشنل مقرر، سی ٹی این فورم کی مبارکباد

لاھور منشاقاضی سے

مغرب کے کسی دانشور نے کہا تھا جسم کے لیئے ہمیں ڈاکٹر کی ضرورت محسوس ہوتی ہے اور دماغ کے لیئے استاد کی دنیا میں صرف ان لوگوں کو عزت و عظمت حاصل ہوئی جنہوں نے استاد کا احترام کیا اور یہ حقیقت ہے کہ آج ہم جس ہستی کا ذکر کر رہے ہیں وہ استاد بھی ہیں اور پروفیسر ڈاکٹر بھی
پروفیسر ڈاکٹر شاھینہ آصف لاہور میں واقع سرجی میڈ ہسپتال کی سربراہ اور معروف ماہر امراض نسواں (گائناکالوجسٹ) ہیں۔ وہ پاکستان کی اُن چند باصلاحیت خواتین ڈاکٹرز میں شامل ہیں جنہوں نے چالیس سالہ تجربے کے دوران نہ صرف ہزاروں مریضوں کا کامیاب علاج کیا بلکہ شعبہ طب میں تحقیق، تدریس اور تربیت کے میدان میں بھی نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ ان کا نام نہ صرف لاہور بلکہ پورے پاکستان میں عزت و اعتماد کے ساتھ لیا جاتا ہے، اور اُن کی طبی مہارت کو ملکی و غیر ملکی سطح پر سراہا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سی ٹی این فورم کے چیئرمین مسعود علی خاں ، میجر مجیب آفتاب اور سیکرٹری جنرل توقیر احمد شریفی نے موصوفہ کو ڈسٹرکٹ گورنر آف روٹری انٹرنیشنل کے عہدے پر متمکن ہونے پر کیا ہے انہوں نے کہا کہ
ڈاکٹر شاہینہ آصف نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز انتہائی لگن اور محنت سے کیا۔ اُن کی قیادت میں سرجیمیڈ ہسپتال نے جدید سہولیات، صاف ستھرا ماحول، اور مریض دوست انتظامات کے باعث نہایت جلد اعتماد حاصل کیا۔ ہسپتال میں خواتین کی مخصوص بیماریوں کے علاج کے لیئے جدید ترین آلات اور طریقہ علاج استعمال کیئے جاتے ہیں، جس سے ڈاکٹر شاہینہ آصف کی پیشہ ورانہ قابلیت اور اُن کی انسان دوستی جھلکتی ہے۔ وہ ہر مریض کے ساتھ انفرادی توجہ دیتی ہیں اور اپنی مشفقانہ طبیعت سے مریضوں کے دل جیت لیتی ہیں۔ ڈسٹرکٹ گورنر آف روٹری انٹرنیشنل کے عہدہ پر آپ کا متمکن ہونا ، عہدے کے لیئے اعزاز ہے ۔ سی ٹی این فورم کے چیئرمین مسعود علی خان ، وائس چیئرمین میجر مجیب آفتاب ، سیکرٹری جنرل انجینئر توقیر احمد شریفی اور ایگزیکٹیو ممبران نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں سی ٹی این کی ایگزیکٹیو ممبر
پروفیسر ڈاکٹر شاہینہ آصف کو ڈسٹرکٹ گورنر آف روٹری انٹرنیشنل کے عہدے پر فائز ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے ۔ مسعود علی خان نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر شاہینہ آصف ایک محنتی معالج ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین استاد بھی ہیں۔ اُنہوں نے میڈیکل طلبہ کی تربیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور کئی سینئر گائناکالوجسٹ اُن کی نگرانی میں تربیت حاصل کر چکے ہیں۔ ان کی شخصیت علم، خدمت اور شفقت کا حسین امتزاج ہے۔ میجر مجیب آفتاب نے کہا کہ ڈاکٹر شاہینہ آصف کی دورس نگاہ کا یہ اعجاز ہے کہ سرجیمیڈ ہسپتال کی کامیابی اُن کے وژن، اخلاص اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہے، جو آج ایک معتبر طبی ادارے کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عربی زبان میں آفتاب مونث ہے اور مہتاب مذکر ہے اس لیئے تذکیر و تانیث کو کوئی امتیاز حاصل نہیں ہے سوائے اس کے کہ اس کا کام بولتا ہے ۔ انجینئر توقیر احمد شریفی نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر شاہینہ آصف ایک مہربان ماہرِ امراض نسواں اور مسیحائی کی ساری اداؤں سے سرفراز ہیں انہوں نے کہا کہ مولائے کریم نے آپ کو بے شمار اوصاف حمیدہ سے نوازا ہے وہ ہر محفل میں اپنی الگ پہچان اور منفرد شناخت رکھتی ہیں ان کی فکری رعنائیوں کے چراغ روشن ہیں موصوفہ کو موسیقی سے بھی گہرا لگاؤ ہے اور انہیں شاعری سے بھی محبت ہے ، اچھا شعر موصوفہ کو مہینوں ماہی بے آب کی طرح تڑپا دیتا ہے ، منشاقاضی نے کہا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ جب ان کے استاد گرامی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد سابق پرنسپل کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور سابق سیکرٹری ہیلتھ پنجاب چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب معائنہ ٹیم کی یادوں کو قلم بند کرنے کا فریضہ سرانجام دے رہا تھا تو ان کی ہونہار طالبہ محترمہ پروفیسر ڈاکٹر شاہینہ آصف کے تاثرات بھی قلم بند کیئے تھے گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر کے تاثرات جب میں لے رہا تھا تو اس کے بعد مجھے فوری طور پر ڈاکٹر شاہینہ آصف کے سر جی میڈ ہسپتال آ کر تاثرات لئیے تھے ، ہماری امیدوں کا سب سے روشن چراغ ڈاکٹر افتخار کو موت کے ظالم ہاتھوں نے گل کر دیا۔
میں لکھ رہا تھا پھول کی پتی پر ان کا نام
کانٹے کی نوک سینہ ء گل میں اتر گئی
پروفیسر ڈاکٹر شاھینہ آصف نے ڈاکٹر افتخار احمد کے بارے میں کہا تھا کہ آج میری کامرانیوں اور کامیابیوں میں اگر میں یہ کہوں کہ افتخار صاحب کا گرانمایہ حصہ ہے تو بیجا نہ ہوگا میری دعا ہے کہ مولائے کریم ڈاکٹر افتخار صاحب کا سایہ ہمارے سروں پر ہمیشہ سلامت رکھے اس وقت وہ زندہ تھے جب انہوں نے یہ جملے کہے تھے اور آج وہ ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں مولائے کریم انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ، منشا قاضی نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر شاہینہ آصف بہت ہمدرد، بہت مہربان اور بہت انسان دوست ہیں اور رواداری کی مکمل تفسیر ہیں، میں نے انہیں معاشرے میں، سماج میں توازن رکھنے والی ایک عظیم خاتون سماجی سائنسدان پایا ہے ، آپ کی شاندار خدمات کا احاطہ نہیں کیا جا سکتا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *