Banner
Daily Sahafat Quetta
September 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل استعمال ہورہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانتاترہ اچکزئی ہماری بیٹی ہے، اس کی عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ملک سعد اللہ جان ترینمعروف فٹبالر امان جان ساگر کے انتقال پر چاکر صدیق بلوچ کا اظہارِ افسوسبلوچ خواتین بلوچستان کی ثقافت، تعلیم اور سماجی اقدار کی مضبوط بنیاد ہیں، میر ضیاء اللہ لانگوپمز میں 14 بچوں کی ہلاکت؛ وزیراعظم کمیٹی کی رپورٹ پر پولیس کارروائی شروعصحافیوں اور لوکل پرنٹ میڈیا کیخلاف سازش کرنے والوں سے کھلی جنگ ہوگی،بی ایم ایفوزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دیپشین: زیارت کراس کے قریب ڈی سی ہرنائی کے اسکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ، 2 محافظ زخمیپاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں شاندار واپسی؛ یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کرلیےپاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 خوارج ہلاکعوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل استعمال ہورہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانتاترہ اچکزئی ہماری بیٹی ہے، اس کی عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ملک سعد اللہ جان ترینمعروف فٹبالر امان جان ساگر کے انتقال پر چاکر صدیق بلوچ کا اظہارِ افسوسبلوچ خواتین بلوچستان کی ثقافت، تعلیم اور سماجی اقدار کی مضبوط بنیاد ہیں، میر ضیاء اللہ لانگوپمز میں 14 بچوں کی ہلاکت؛ وزیراعظم کمیٹی کی رپورٹ پر پولیس کارروائی شروعصحافیوں اور لوکل پرنٹ میڈیا کیخلاف سازش کرنے والوں سے کھلی جنگ ہوگی،بی ایم ایفوزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دیپشین: زیارت کراس کے قریب ڈی سی ہرنائی کے اسکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ، 2 محافظ زخمیپاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں شاندار واپسی؛ یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کرلیےپاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 خوارج ہلاک

جن کے صوبے میں ایک سڑک پر 8 ارب کی کرپشن ہو وہ ہم سے سوال پوچھیں گے؟ عظمی بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کے صوبے میں ایک سڑک پر 8 ارب روپے کی کرپشن ہو، وہ ہم سے سوال پوچھیں گے؟

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کسی کو سندھ سے مخالفت نہیں، تاہم اگر پنجاب کی کارکردگی کسی کو طعنہ محسوس ہوتی ہے تو کارکردگی پر بات ضرور ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بغیر ثبوت کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو عدالتوں میں بھی لے جایا جاسکتا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے الزام عائد کیا کہ سندھ میں مختلف اسکینڈلز سامنے آتے ہیں، جبکہ پنجاب میں کسی بے ضابطگی کی صورت میں وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم خود معاملہ سامنے لاتی ہے اور ذمہ داروں کو تحفظ نہیں دیا جاتا۔

انہوں نے صاف پانی کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں دور دراز علاقوں کے عوام کو گھر گھر مفت پانی کی بوتلیں فراہم کی جارہی ہیں اور وزیراعلیٰ مریم نواز اس حوالے سے مسلسل اجلاس کررہی ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے طنزیہ انداز میں کہا کہ “جو تھر میں بچوں کو صاف پانی نہیں دے پاتے، جہاں انسان اور جانور اکٹھے پانی پیتے ہیں، انہیں پنجاب کے صاف پانی کی فکر لاحق ہے۔”

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *