Banner
Daily Sahafat Quetta
September 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
گڈانی میں ایکسائز کی بڑی کارروائی، ایک ہزار کلو سے زائد آئس برآمدعوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل استعمال ہورہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانتاترہ اچکزئی ہماری بیٹی ہے، اس کی عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ملک سعد اللہ جان ترینمعروف فٹبالر امان جان ساگر کے انتقال پر چاکر صدیق بلوچ کا اظہارِ افسوسبلوچ خواتین بلوچستان کی ثقافت، تعلیم اور سماجی اقدار کی مضبوط بنیاد ہیں، میر ضیاء اللہ لانگوپمز میں 14 بچوں کی ہلاکت؛ وزیراعظم کمیٹی کی رپورٹ پر پولیس کارروائی شروعصحافیوں اور لوکل پرنٹ میڈیا کیخلاف سازش کرنے والوں سے کھلی جنگ ہوگی،بی ایم ایفوزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دیپشین: زیارت کراس کے قریب ڈی سی ہرنائی کے اسکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ، 2 محافظ زخمیپاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں شاندار واپسی؛ یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کرلیےگڈانی میں ایکسائز کی بڑی کارروائی، ایک ہزار کلو سے زائد آئس برآمدعوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل استعمال ہورہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانتاترہ اچکزئی ہماری بیٹی ہے، اس کی عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ملک سعد اللہ جان ترینمعروف فٹبالر امان جان ساگر کے انتقال پر چاکر صدیق بلوچ کا اظہارِ افسوسبلوچ خواتین بلوچستان کی ثقافت، تعلیم اور سماجی اقدار کی مضبوط بنیاد ہیں، میر ضیاء اللہ لانگوپمز میں 14 بچوں کی ہلاکت؛ وزیراعظم کمیٹی کی رپورٹ پر پولیس کارروائی شروعصحافیوں اور لوکل پرنٹ میڈیا کیخلاف سازش کرنے والوں سے کھلی جنگ ہوگی،بی ایم ایفوزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دیپشین: زیارت کراس کے قریب ڈی سی ہرنائی کے اسکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ، 2 محافظ زخمیپاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں شاندار واپسی؛ یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کرلیے

حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج میں بلوچستان پہلی پوزیشن پر آگیا

بلوچستان نے حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کے شعبے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ آغا خان یونیورسٹی کے آزادانہ سروے TPVICS راو¿نڈ 3 کے مطابق بلوچستان میں حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج 56.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو ماضی کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ ہے۔محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج میں پہلی پوزیشن محکمہ صحت بلوچستان اور ای پی آئی (Expanded Programme on Immunization) کی مشترکہ اور مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اس کامیابی سے صوبے میں بچوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لیے جاری حکومتی اقدامات کے مو¿ثر ہونے کی عکاسی ہوتی ہے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج میں نمایاں اضافے پر محکمہ صحت بلوچستان اور ای پی آئی کی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صحت مند اور خوشحال بلوچستان ہمارا خواب ہے، جس کی تعبیر کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ حکومت بچوں اور عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انہیں قابلِ علاج بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ ہم نے عہد کر رکھا ہے کہ اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں گے اور اپنی نئی نسل کو صحت مند، توانا اور اس ملک و قوم کے لیے سودمند بنائیں گے۔ حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج میں بہتری اسی عزم کی عملی تصویر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں حفاظتی ٹیکہ جات کے شعبے میں حاصل ہونے والی پیش رفت وزیراعلیٰ بلوچستان کی مضبوط قیادت، بہتر حکمرانی، مو¿ثر نگرانی اور شعبہ صحت کے لیے اضافی وسائل کی فراہمی کے باعث ممکن ہوئی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو مزید بہتر بنانے، دور دراز علاقوں تک صحت کی سہولیات پہنچانے اور بچوں کو موذی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *