Banner
Daily Sahafat Quetta
September 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
معروف فٹبالر امان جان ساگر کے انتقال پر چاکر صدیق بلوچ کا اظہارِ افسوسبلوچ خواتین بلوچستان کی ثقافت، تعلیم اور سماجی اقدار کی مضبوط بنیاد ہیں، میر ضیاء اللہ لانگوپمز میں 14 بچوں کی ہلاکت؛ وزیراعظم کمیٹی کی رپورٹ پر پولیس کارروائی شروعصحافیوں اور لوکل پرنٹ میڈیا کیخلاف سازش کرنے والوں سے کھلی جنگ ہوگی،بی ایم ایفوزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دیپشین: زیارت کراس کے قریب ڈی سی ہرنائی کے اسکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ، 2 محافظ زخمیپاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں شاندار واپسی؛ یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کرلیےپاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 خوارج ہلاک6 ستمبر: یومِ دفاع ایمان، شجاعت اور قومی فخر کا دنسرکاری ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے مؤثر نظام، غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہمعروف فٹبالر امان جان ساگر کے انتقال پر چاکر صدیق بلوچ کا اظہارِ افسوسبلوچ خواتین بلوچستان کی ثقافت، تعلیم اور سماجی اقدار کی مضبوط بنیاد ہیں، میر ضیاء اللہ لانگوپمز میں 14 بچوں کی ہلاکت؛ وزیراعظم کمیٹی کی رپورٹ پر پولیس کارروائی شروعصحافیوں اور لوکل پرنٹ میڈیا کیخلاف سازش کرنے والوں سے کھلی جنگ ہوگی،بی ایم ایفوزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دیپشین: زیارت کراس کے قریب ڈی سی ہرنائی کے اسکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ، 2 محافظ زخمیپاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں شاندار واپسی؛ یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کرلیےپاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 خوارج ہلاک6 ستمبر: یومِ دفاع ایمان، شجاعت اور قومی فخر کا دنسرکاری ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے مؤثر نظام، غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

عمران خان کی ایک آنکھ نارمل ہوچکی، جیل ملاقاتوں اور صحت سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور جیل میں ملاقاتوں سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی، جس کے مطابق ان کی ایک آنکھ تقریباً نارمل ہوچکی ہے جبکہ اہلیہ سے ہر منگل کو ملاقات کرائی جاتی ہے۔

اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی دو صفحات کی رپورٹ کے ساتھ 24 صفحات پر مشتمل اخباری تراشے اور ڈاکٹروں کی جانب سے کیے گئے طبی معائنے کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ کی جیل رولز کے تحت ہر منگل کو باقاعدگی سے ملاقات ہوتی ہے اور اب تک 84 ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان کے کھانے پینے کی دن میں تین مرتبہ جانچ اور طبی معائنہ کیا جاتا ہے، جبکہ متعدد سرکاری معالجین بھی ان کا چیک اپ کرچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ماہر امراضِ چشم سے عمران خان کی آنکھ کا علاج بھی کرایا جاتا رہا ہے اور ایک آنکھ تقریباً نارمل ہوچکی ہے۔ 4 نومبر 2023 سے 10 اگست 2026 تک 39 مختلف طبی ماہرین کے معائنے کی سمری بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔

رپورٹ میں سپریم کورٹ سے مقدمہ نمٹانے کی استدعا کی گئی ہے، جبکہ سلمان اکرم راجہ کی جانب سے ہائیکورٹ میں دی گئی یقین دہانی کا بھی حوالہ دیا گیا ہے کہ ملاقات کے بعد جیل احاطے میں میڈیا سے گفتگو نہیں کی جائے گی۔ رپورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود میڈیا ٹاک کرنے کو حکم کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *