Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہ

بلوچستان میں گیس کی فراہمی معطل، بولان میں پائپ لائن دھماکے سے متاثر

بلوچستان میں گیس کی فراہمی معطل، بولان میں پائپ لائن دھماکے سے متاثر

بلوچستان کے علاقے بولان میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے متاثر ہونے کے باعث صوبے کے کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کولپور، مچھ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، جبکہ کوئٹہ کے بعض علاقوں میں بھی گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو متبادل 12 انچ قطر کی پائپ لائن کے ذریعے گیس فراہم کی جا رہی ہے تاکہ شہر میں گیس کی فراہمی کو ممکنہ حد تک برقرار رکھا جا سکے۔ایس ایس جی سی حکام کے مطابق متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کے لیے ٹیمیں سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد روانہ کی جائیں گی۔واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے بولان میں گزشتہ روز دھماکہ خیز مواد کے ذریعے 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو تباہ کیا گیا تھا، جس کے بعد صوبے کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *