Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی گوادر آمد، مقامی مسائل کے حل کے لیے اہم احکامات

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی گوادر آمد، مقامی مسائل کے حل کے لیے اہم احکامات

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی گوادر پہنچ گئے، جہاں انتظامی افسران نے ان کا استقبال کیا جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے آل پارٹیز گوادر کے وفد سے ملاقات کی اور علاقے کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے وزیراعلیٰ کو گوادر میں بنیادی سہولیات کی کمی اور عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ درجہ چہارم کی سرکاری آسامیوں کے ٹیسٹ اور انٹرویوز مقامی سطح پر منعقد کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ نے گوادر سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں درجہ چہارم کی آسامیوں کے ٹیسٹ مقامی سطح پر منعقد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی کوٹے کے مطابق مقامی افراد کی بھرتی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی مقامی امیدوار کا حق مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور بھرتیوں میں میرٹ اور ضلعی کوٹے پر سختی سے عملدرآمد ہوگا۔

میر سرفراز بگٹی نے محکمہ فشریز اور محکمہ جنگلات گوادر میں درجہ چہارم کی آسامیوں پر غیر مقامی افراد کی تعیناتی سے متعلق شکایات کا بھی نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کو معاملے کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ گوادر کے عوام کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہے ہیں۔ عوامی شکایات اور جائز مطالبات پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کی ترقی کے حوالے سے گزشتہ 20 سال کے دوران خرچ کیے گئے وسائل اور ان کے عوام کی زندگی پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ان کے مطابق ترقی صرف بڑے منصوبوں تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ عوام کو صاف پانی، صحت، تعلیم، روزگار اور دیگر بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی بھی ضروری ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گوادر بلوچستان کی ترقی کا اہم مرکز ہے، تاہم ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات مقامی آبادی تک پہنچنا ضروری ہیں۔ حکومت مقامی نوجوانوں کے روزگار کے حقوق کا تحفظ کرے گی اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، وسائل کے شفاف استعمال اور عوامی مفاد کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *