Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کا اہم کردار، عالمی سطح پر سفارتی کوششوں کا اعتراف

امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کا اہم کردار، عالمی سطح پر سفارتی کوششوں کا اعتراف

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، جس کے باعث خطے میں پاکستان کے سفارتی اور اسٹریٹجک کردار پر توجہ بڑھ گئی ہے۔

عالمی جریدے ساؤتھ ایشین وائسز کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان اور قطر بھرپور سفارتی کوششیں کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان اپنی سفارتی صلاحیت کے ذریعے دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

جریدے کے مطابق امریکا کے ساتھ دفاعی و اسٹریٹجک شراکت داری اور ایران کے ساتھ تاریخی تعلقات پاکستان کو ایک منفرد سفارتی مقام فراہم کرتے ہیں۔ رپورٹ میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

ساؤتھ ایشین وائسز کے مطابق پاکستان اور قطر جولائی میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے مشترکہ تجاویز پیش کر چکے ہیں۔ رپورٹ میں دونوں ممالک کو درپیش معاشی اور فوجی دباؤ کو بھی مذاکرات کی اہم وجہ قرار دیا گیا ہے۔

جریدے نے مزید کہا کہ امریکا، ایران، سعودی عرب اور چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اسے قابلِ اعتماد ثالث بناتے ہیں۔ ماضی میں بھی پاکستان نے امریکا اور چین کے درمیان سفارتی روابط قائم کرانے سمیت خطے کے اہم تنازعات میں سفارتی کردار ادا کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا ایران تنازع سمیت اہم عالمی معاملات میں پاکستان کی ثالثی اور امن کوششوں کے اعتراف سے ملک کی سفارتی اہمیت اور عالمی وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *