Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ ڈاکٹر حماد کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شبقدر کا دورہ

جہاں انہوں نے مختلف وارڈز، کیجولٹی اور دیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) چارسدہ ڈاکٹر حماد نے آج تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شبقدر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف وارڈز، کیجولٹی اور دیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران ڈی ایچ او ڈاکٹر حماد نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ضروری ادویات کی دستیابی، صفائی کی صورتحال اور ہسپتال کے مجموعی انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طبی و دیگر عملے کی حاضری بھی چیک کی اور مریضوں سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں براہِ راست معلومات حاصل کیں۔ڈی ایچ او ڈاکٹر حماد نے ہسپتال کے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت، معیاری اور مؤثر طبی علاج کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مریضوں کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے خصوصاً کیجولٹی میں ایمرجنسی سروسز کو مزید بہتر بنانے، مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور ہسپتال میں نظم و ضبط برقرار رکھنے پر زور دیا۔دورے کے دوران ڈی ایچ او ڈاکٹر حماد نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالرحمن کے ساتھ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شبقدر کی PC-I کے تحت کیٹیگری C سے کیٹیگری B میں اپ گریڈیشن کے جاری عمل پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ اس سلسلے میں ہسپتال کی ضروریات، مطلوبہ سہولیات، طبی و معاون عملے، انفراسٹرکچر اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا تاکہ ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کے عمل کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔ڈی ایچ او ڈاکٹر حماد نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو بہتر اور معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جائے اور ہسپتال کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔دورے کے موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمن، ڈی ایم ایس ڈاکٹر منظور احمد، ڈی ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر جمال خان اور ڈاکٹر حسن صاحب بھی موجود تھے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *