Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

نصیر آباد اسپورٹس فیسٹیول ٹورنامنٹ میں کھلاڑی سہولیات سے محروم، نوجوانوں کا اظہارِ مایوسی

نصیر آباد (رپورٹ محمد یونس عمرانی)نصیر آباد اسپورٹس فیسٹیول کے تحت منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کو بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر کھلاڑیوں اور عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران پینے کے صاف پانی، مناسب روشنی اور دیگر ضروری سہولیات کا خاطر خواہ انتظام نظر نہیں آیا، جس کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کھلاڑیوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی محکمہ کھیل کی جانب سے نصیر آباد کے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے فروغ کے مقصد سے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، تاہم اگر تمام کھلاڑیوں کو یکساں مواقع اور بنیادی سہولیات فراہم نہ کی جائیں تو ایسے اقدامات کا مقصد متاثر ہوتا ہے۔کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے انتظامات سے متعدد نوجوان مایوس ہوئے ہیں اور ان میں یہ تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے ثمرات چند مخصوص افراد تک محدود ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹورنامنٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے اور آئندہ تمام کھلاڑیوں کو بلاامتیاز سہولیات، مناسب گراؤنڈ، پینے کا پانی اور روشنی سمیت ضروری انتظامات فراہم کیے جائیں۔عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر کھیل سے معاملے کا نوٹس لینے، انتظامات کی جانچ پڑتال کرنے اور نصیر آباد کے نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں بہتر مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *