Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے 2 جماعتیں ڈی لسٹ کردیںعالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے دام گر گئے: فی تولہ قیمت کہاں تک آن پہنچی؟’’اقبال کا فن: نورِ تحقیق کے آئینے میں‘‘ نئے زاویۂ نظر سے ایک جامع تعارفلاہور ہائیکورٹ کا خلع، حق مہر، جہیز اور گھر کی ملکیت سے متعلق اہم فیصلہ جاریراولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش سے نظام زندگی درہم برہم، عام تعطیل کا اعلان، فوج اسٹینڈ بائیسندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ؛ پاسکو سے 2 لاکھ 23 ہزار ٹن سے زائد گندم خریدنے کی منظوریGen Alpha کے بچے ،ہماری آنے والی نسل کیسی ہوگی؟عمر کے افق پر ابنِ سینا کی روشنی ڈاکٹر کمال آیدن کا علمی و انسانی سفرسندھ طاس معاہدہ برقرار، عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی کامیابی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانزیارت کراس پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ کے بعد کسٹم ویئر ہاؤس میں آتشزدگی، 5 اہلکار جاں بحقانٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے 2 جماعتیں ڈی لسٹ کردیںعالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے دام گر گئے: فی تولہ قیمت کہاں تک آن پہنچی؟’’اقبال کا فن: نورِ تحقیق کے آئینے میں‘‘ نئے زاویۂ نظر سے ایک جامع تعارفلاہور ہائیکورٹ کا خلع، حق مہر، جہیز اور گھر کی ملکیت سے متعلق اہم فیصلہ جاریراولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش سے نظام زندگی درہم برہم، عام تعطیل کا اعلان، فوج اسٹینڈ بائیسندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ؛ پاسکو سے 2 لاکھ 23 ہزار ٹن سے زائد گندم خریدنے کی منظوریGen Alpha کے بچے ،ہماری آنے والی نسل کیسی ہوگی؟عمر کے افق پر ابنِ سینا کی روشنی ڈاکٹر کمال آیدن کا علمی و انسانی سفرسندھ طاس معاہدہ برقرار، عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی کامیابی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانزیارت کراس پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ کے بعد کسٹم ویئر ہاؤس میں آتشزدگی، 5 اہلکار جاں بحق

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

پنجگور: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 10 اگست 2026 کو پنجگور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم برآمد کیے گئے، جنہیں موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ کارروائی ملک میں امن و استحکام کے لیے جاری انسدادِ دہشت گردی مہم کا حصہ تھی۔ آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن کا عمل بھی مکمل کیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظور کردہ وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *