Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

پاسداران انقلاب نے 200 سے زائد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کر دیا

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران ایرانی جوابی کارروائیوں میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی حکام کی جانب سے ہلاکتوں سے متعلق جاری کیے گئے اعداد و شمار حقائق کی عکاسی نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی کارروائیوں میں خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

جنرل حسین محبی نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حملوں کے دوران 8 امریکی فوجی مراکز کو نقصان پہنچا جبکہ بعض حفاظتی شیلٹرز بھی تباہ ہوئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکی حکومت صحافیوں کو متاثرہ فوجی مقامات کے دورے کی اجازت دے تاکہ اصل صورتحال سامنے آ سکے۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان نے مزید دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ایرانی حملوں میں امریکی فوج کے متعدد طیارے، ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز تباہ کیے گئے، تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل کو بھی خبردار کیا ہے کہ اگر تل ابیب دوبارہ جنگ میں شامل ہوا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی ممکنہ مداخلت پر نظر رکھی جا رہی ہے اور اس حوالے سے حکمت عملی تیار ہے۔

تاہم امریکی حکام کی جانب سے ایرانی دعوؤں پر فوری طور پر کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *